زلزلہ زخمیوں کا علاج امارات میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارت پاکستانی زلزلہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کو علاج کے لیے اپنے ملک میں لے کر جائےگا۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارت کے سفیر علی محمد الشمسی نے اعلان کیا ہے کہ C-130 طیارہ جس میں چالیس بستروں کی گنجائش ہے، زخمیوں کو لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس وقت زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ایک سو بستروں پر مشتمل سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال متحدہ عرب امارت چلا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارت کے فیلڈ ہسپتال کے انچارج کرنل عبد الرحمٰن ابراہیم بیس شدید زخمیوں کو متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے لے کر جائیں گے۔ کرنل عبد الرحمٰن ابراہیم نے بتایا کہ ایک سی ون 30 جہاز میں مریضوں کو لے جایا اور لایا جائےگا۔ کرنل عبد الرحمٰن نے بتایا کہ فیلڈ ہسپتال میں اس وقت روزانہ پندرہ سو مریض آتے ہیں جنہیں کو دور دراز کے دیہاتوں سے لایا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||