BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 October, 2005, 00:57 GMT 05:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مختلف ہسپتالوں میں منتقلی

اگلے چند روز میں دنیا کے کئی ممالک سے امدادی اشیاء پاکستان پہنچ جائیں گی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، شمالی علاقہ جات اور ہزارہ ڈویژن میں آٹھ اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کے لیئے ملک کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں ملتان کے نشتر ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال یعنی سی ایم ایچ میں انتظامات کر لیئے گئے ہیں۔

گیارہ سو بستروں کے نشتر ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شبیر ناصر نے بتایا کہ زلزلہ زدگان کے لیئے تین سو بستروں کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام کے مطابق بالا کوٹ سے زخمیوں کو منگل کے روز نشتر ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ پروفیسر شبیر ناصر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے میجر اورنگ زیب نے زخمی زلزلہ زدگان کی ملتان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 130-C طیارہ متاثرہ افراد کو لے کر منگل کے روز کسی بھی وقت ملتان پہنچ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سو کے قریب زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیئے ملتان سی ایم ایچ میں بھی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

گذشتہ سنیچر کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ علاقوں میں دیگر عمارتوں کے علاوہ ہسپتالوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اطلاعات کے مطابق اکثر جگہوں پر طبی سہولتوں کے حوالے سے شدید بحران کا سامنا ہے۔

جبکہ زلزلے سے قدرے محفوظ رہ جانے والے قریبی علاقوں میں واقع طبی مراکز زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔حکومتی اندازوں کے مطابق زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کی تعداد بیالیس ہزار کے قریب ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد