BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 07:52 GMT 12:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا فراخ دلی کا مظاہرہ کرے: عنان

کوفی عنان
کوفی عنان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے زلزلہ زدگاں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں، نجی شعبے اور مالدار افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ رقم فراہم کرنے کے لیے فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔

کوفی عنان پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور تعمیر نو کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کیے لیے انیس نومبر کو بلائی گئی عالمی ’ڈونرز کانفرنس‘ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

جمعرات کے روز چکلالہ ایئربیس پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر دنیا بر وقت امداد دیتی تو مر جانے والے کئی افراد کو بچایا جاسکتا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پھر بھی صورتحال اتنی زیادہ خراب نہیں ہے جتنی امداد نہ ملنے سے ہوسکتی تھی۔ ان کے مطابق زلزلے کے فوری بعد دنیا کو اس سے ہونے والی تباہی کا اندازہ ہی نہیں تھا۔

’ہمیں زیادہ وسائل کی ضرورت ہے، نہ صرف ایمرجنسی بلکہ بحالی اور تعمیر نو کے لیے بھی،۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پہلے جیسے گھر دوبارہ بنائے جائیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ تعمیراتی کام ایسا ہو کہ آئندہ کسی بھی ایسی قدرتی آفت سے بچا جاسکے۔

پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران وہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقاتیں کریں گے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور وہاں قائم امدادی کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے۔

انیس نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ’ڈونرز کانفرنس، میں عالمی اور ایشیائی بینکوں کے صدور، دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے اور امدادی اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

کوفی عنان جنوری دوہزار دو میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور تین برسوں میں یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا گیا تھا کہ وہ ساڑھے بارہ بجے پہنچیں گے لیکن سیکریٹری جنرل اس سے پہلے ہی پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے ان کا خیرمقدم کیا اور زلزلہ زدگاں کی مدد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اسی بارے میں
امداد کی تقسیم کے مسائل
11 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد