’سردی ہزاروں کو مار دے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی آر کی خیرسگالی کی سفیر کی حیثیت سے کام کرنے والی ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں بے گھرافراد کا سردی سے مرنے جانے کا خطرہ ہے۔ اینجلینا جولی نے صوبہ سرحد کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقے الائی کے دورے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اس علاقے کا دورہ کرکے اس زلزلے کی تباہ کاری، اس سے ہونے والے نقصانات اور اس کے بعد علاقے کے لوگوں کے لیے پیدا ہونے والی مشکالات کا اندازہ لگانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں دنیا نے بہت سے طوفان اور قدرتی آفات دیکھیں لیکن پاکستان میں آنے والا زلزلہ ایک ایسی قدرتی آفت نہیں تھی جو آ کر چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور اب ان کے سردی سے مر جانے کا خدشہ ہے اور ایک سانحے کے بعد ایک اور سانحے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائی میں وہ ایک سات ماہ کی حاملہ عورت سے ملیں جس کے پاس پہننے کے لیے مناسب کپڑے تک نہیں تھے۔ اینجلینا جولی نے کہا کہ ایک ماں اور ایک عورت ہونے کے ناطے وہ ان عورتوں کی پریشانیوں کا اندازہ کر سکتی ہیں۔ پاکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے عالمی برادری کی طرف سے دی جانے والے امداد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس امداد کو جلد از جلد مہیا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے خوبصورت وعدے کیے گئے ہیں اور جن کو پورا کرنے میں دو سے تین سال کا وقت لگ سکتا ہے لیکن سردی آنے میں صرف دو سے تین ہفتے رہ گئے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ دنیا بھر کی توجہ اس آفت سے ہٹ نہ جائے اور وہ اس سلسلہ میں اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی رہیں گی۔ اینجلینا جولی کہ ہمراہ ہالی وڈ کے اداکار پریٹ پٹ بھی پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ان دونوں ادارکاروں نے جمعہ کی صبح صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی ملاقات کی۔ | اسی بارے میں افغان مہاجرین: واپس نہ بھجوائیں07 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||