جنسی کشش میں جولی آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ پر ہونے والے ایک سروے میں ہالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو جنسی طور پر تاریخ کی سب سے پر کشش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ جولی نے، جو تین بچوں کی ماں بھی ہیں، اس تقابلی جائزے میں مرحوم گلوکار ایلوس پرسلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانیہ کے ’چینل فور‘ کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں پرسلے دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ مارلن منرو اور بیونسے نولز باالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جولی کے پارٹنر اداکار بریڈ پٹ کا ’سیکسی‘ شخصیات کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ چینل فور نے یہ انٹرنیٹ سروے اب تک کی تاریخ میں جنسی کشش رکھنے والی سو نامور شخصیات کے تعین کے لیے کرایا ہے۔
تینتالیس سالہ بریڈ پٹ اور اکتیس سالہ انجلینا جولی ایک دوسرے سے پہلی دفعہ سال دو ہزار پانچ میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کی فلمبندی کے دوران ملے تھے۔ اس کے بعد پٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ جینفر انیسٹن سے علیحدگی اختیار کر لی اور جولی کے دو بچوں کو گود لے لیا۔ کمبوڈیا اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو جولی نے گود لیا ہوا ہے۔گذشتہ برس مئی میں جولی نے نمیبیا میں اپنے پہلے ’بائیولوجیکل‘ بچے کو جنم دیا۔ ویڈیو گیمز کا معروف کردار ’لارا کروفٹ‘ اس سروے میں حصہ لینے والے لوگوں کی پسند کے مطابق چھٹے نمبر پر آیا ہے، جو ٹاپ ٹین میں آنے والی واحد افسانوی شخصیت ہے۔ پردہ سکرین پر لارا کروفٹ کا کردار فلم ’ٹامب ریڈر‘ میں انجلینا جولی نے ادا کیا تھا۔
اداکار جارج کلونی اس فہرست میں ساتویں جبکہ گلوکارہ کائیلی مینوگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ کلونی کو گذشتہ سال امریکی میگزین ’پیپل‘ نے زندہ لوگوں میں جنسی طور پر سب سے زیادہ پر کشش قرار دیا تھا۔ چینل فور کے سروے کے مطابق فلم پائیریٹس آف کیریبین میں کام کرنے والے جونی ڈپ نویں اور ہالی وڈ کی اداکارہ سکارلٹ جانسن دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان تاریخ کی سیکسی شخصیات کی اس فہرست میں چھتیس اور بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے پچپن نمبر پر ہیں۔ برطانیہ کے موجودہ وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کا نمبر پینسٹھواں ہے۔ |
اسی بارے میں پٹ کے گھر میں مداخلت پر برطرف29 October, 2006 | فن فنکار اینجلینا جولی کی مایوسی08 October, 2006 | فن فنکار اینجلینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش28 May, 2006 | فن فنکار جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق مکمل23 August, 2005 | فن فنکار بریڈ پٹ کی ’ٹرائے‘ ریلیز 10 May, 2004 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||