BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 May, 2004, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریڈ پٹ کی ’ٹرائے‘ ریلیز
برلن
بریڈ پٹ ایچلی کے روپ میں
بریڈ پٹ نے فلم ’ٹرائے‘ کی ریلیز پر پہنچ کر برلن میں اپنے پرستاروں کو حیران کردیا۔ یہ فلم اتوار کو ریلیز ہوئی۔

ٹرائے کی خوں آشام جنگ میں ایچلی کا کردار ادا کرنے والے بریڈ پٹ نے زبردست اور پر تکلف استقبالیے کے دوران نہ صرف اپنے پرستاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں بلکہ ان کو آٹوگراف دینے میں بھی مصروف رہے۔

اس موقع پر فلم کے دیگر اداکاروں میں سے ہیلن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈایان کروگر اور ایرک بانا بھی موجود تھے۔

ڈایان کروگر جو حال ہی میں جرمنی کی فلمی دنیا سے ہالی ووڈ منتقل ہوئی ہیں کا کہنا تھا کہ اس کردار کے انتخاب پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔

اسی فلم پر بریڈ پٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ ان کے لیے ایچلی کا کردار ادا کرنا باعث فخر ہے۔ ‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایچلی اس جنگ کا وہ کردار تھا جو تجربے کی بنیاد پر کامیابی اور ناکامی کو گردانتا تھا۔‘

پوٹس ڈامر کے جس سنیما سے یہ فلم ریلیز ہوئی ہے اس کے باہر لکڑی کا دس میٹر اونچا ایک گھوڑا بھی نصب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد