پٹ کے گھر میں مداخلت پر برطرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنے ایک پروڈیوسر اور ایک کیمرہ مین کوہالی وڈ میں بریڈ پٹ کے گھر کی حدود میں مداخلت کرنے پر برطرف کر دیا ہے۔ بریڈ پٹ کے گھریلو عملے نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد نے گھر کے باہر گاڑی پارک کی اور گھر میں داخل ہوگئے۔ ’ای‘ نیٹ ورکس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ٹیلی ویژن پروگرام کے عملے کو کسی کی زمین میں داخل ہونےکی اجازت نہیں دی‘۔ ’ای‘ نیٹ ورکس کے بیان کے مطابق ’مذکورہ افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے‘۔ ’ نیٹ ورک ایسے کاموں کی حمایت نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اس کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم مسٹر پٹ اور ان کے خاندان سے معذرت خواہ ہیں‘۔ بریڈ پٹ کے گھر کے قریب تعمیراتی کام کرنے والوں نے دو افراد کو ممنوعہ حصہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے پٹ کے حفاظتی عملہ کو اطلاع دی جنہوں نے اس سلسلے میں لاس اینجلیس پولیس سے رابطہ کیا۔ پٹ کی ایک نمائندہ سنڈی گواگینٹی کے مطابق ’ہم سمجھتے ہیں کہ مذکورہ افرادگھر کے دروازے سے داخل ہوئے تھے‘۔تاہم اس سلسلے میں پولیس کی رپورٹ دستیاب نہیں ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق بریڈ پٹ اپنی پارٹنر اداکارہ اینجلینا جولی کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کےسلسلے میں انڈیا میں ہیں۔ | اسی بارے میں اینجلینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش28 May, 2006 | فن فنکار اینجلینا جولی کا پاکستان دورہ23 November, 2005 | فن فنکار انجلینا جولی امید سے ہیں12 January, 2006 | فن فنکار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ انڈیا میں07 October, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||