انجلینا جولی اور بریڈ پٹ انڈیا میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فلمی ستارے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ فلم’ دی مائٹی ہارٹ‘ کی فلمبندی کے لیئے انڈین شہر پونے پہنچے ہیں۔ ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے نام سے بنائی جانے والی اس فلم کی ہدایتکاری مائیکل ونٹر بوٹم کر رہے ہیں اور یہ مقتول امریکی صحافی ڈینیل پرل پر بنائی جا رہی ہے جن کی یاداشتیں ان کی بیوہ میریان نے مہیا کی ہیں۔ اس فلم میں بیوہ کا کردار انجلینا جولی ادا کر رہی ہیں۔ ہالی وڈ کا یہ جوڑا جمعرات کو اپنے تین بچوں سمیت انڈیا کے مغربی شہر پونے پہنچا۔ روزنانہ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ’پونے میں لوگوں کے جمگھٹے بننا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ اس پیمانے کی شوٹنگ پہلے یہاں کبھی نہیں ہوئی‘۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جولی اور بریڈ پٹ ایک پرائیویٹ طیارے میں پونے پہنچے اور اس طیارے کے مالک ایک انڈین بزنس مین بتائے جا رہے ہیں۔ ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سفید اور رنگین ٹی شرٹ اور پتلون میں ملبوس اس جوڑے نے پونے ایئر پورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ سٹاف سے مختصر بات چیت کی اور پھر مرسیڈیز وین میں سوار ہو کر چلے گئے۔ اخبار نے ایئرپورٹ کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوا کہا ہے کہ بریڈ پٹ نے سب سے چھوٹی بیٹی ’شیلو‘ کو گود میں اٹھا رکھا تھا جبکہ دوسری بیٹی’میڈوکس‘ جو سوئی ہوئی تھی، کو ایک مددگار اٹھا کر گاڑی میں چھوڑ آیا تھا‘۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جوڑے کا قیام ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہے جہاں چھ کمرے ان کے لیئے بک ہیں۔ جمعرات کی صبح سے ہی ذرائع ابلاغ کے لوگ ایئرپورٹ پر ان کے انتظار میں کھڑے تھے مگر جوڑے نے ان سے ملنے سے احتراز کیا۔ یہ فلم ڈینیل پرل کی بیوہ کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے جس میں ڈینیل کے اغوا اور قتل کا پورا واقعہ شامل ہے۔ فلم میں ڈینیل کا اغوا اور ان کی بیوی کی انہیں تلاش کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ ان کی بیوہ میریان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا کردار جولی ادا کر رہی ہے۔ اس فلم میں ہندوستانی اداکار عرفان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پونے میں فلمبندی اس طرح ہو گی کہ پس منظر بالکل پاکستان جیسا لگے گا۔ | اسی بارے میں ’ پس منظر فنکاروں کی پوشیدہ دنیا‘05 August, 2006 | فن فنکار اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید02 September, 2006 | فن فنکار بریڈمین اورگارنر سب سے بہترین01 June, 2006 | کھیل اینجلینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش28 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||