اینجلینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اداکارہ اینجلینا جولی اور اداکار بریڈ پِٹ کے ہاں نمیبیا، افریقہ، میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس امریکی جوڑے کی تعلقات عامہ کے لیے نمائندہ نے کہا کہ بچی کا نام شلوح نوویل جولی پِٹ رکھا گیا ہے۔ بریڈ پِٹ اور اینجلینا جولی اپریل میں نمیبیا منتقل ہوئے تھے۔ تیس سالہ جولی اس سے پہلے دو بچے گود لے چکی ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق ایتھوپیااور ایک کو کمبوڈیا سے ہے۔ بیالیس سالہ بریڈ پِٹ اور جینیفر اینسٹن کے درمیان گزشتہ سال اپریل میں طلاق ہوئی تھی۔ اینجلینا جولی اس سے پہلے اداکاروں بلی باب تھارننٹن اور جونی لی مِلر کی بیوی رہ چکی ہیں۔ گزشتہ سال پِٹ نے جولی کے گود لیے بچوں کا باپ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ | اسی بارے میں انجلینا جولی امید سے ہیں12 January, 2006 | فن فنکار اینجلینا جولی کا پاکستان دورہ23 November, 2005 | فن فنکار انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت12 August, 2005 | فن فنکار افغان مہاجرین: واپس نہ بھجوائیں07 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||