BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 October, 2006, 19:50 GMT 00:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اینجلینا جولی کی مایوسی
اینجلینا جولی
جولی، ڈینیئل پرل کی بیوہ میریئین کا کردار ادا کریں گی۔
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اینجلینا جولی نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ پاکستان میں نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اکتیس سالہ جولی اپنی فلم ’ اے مائٹی ہارٹ‘ کی شوٹنگ، عنقریب شروع کرنے والی ہیں۔ یہ فلم دو ہزار دو میں، امریکی صحافی، ڈینیئل پرل کے پاکستان میں اغواء اور قتل کی کہانی پر مبنی ہے۔

پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے جولی کو اس فلم کی عکس بندی بھارت میں کرنی پڑے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں اس بات مایوس ہوئی ہوں کہ ہم فلم کی شوٹنگ پاکستان میں نہیں کر سکتے۔ وہ ملک جس سے میں محبت کرتی ہوں اور جس کا میں نے تین دفعہ دورہ بھی کیا ہے۔‘

یہ بیان اینجلینا جولی کے مشیر ٹریور نیلسن نے ان کی طرف سے جاری کیا ہے۔

ٹریور نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ انہوں نے ( فلم سازوں نے) پاکستانی حکومت کے ہر درجے پر بات کرنے کی کوشش کی ہے۔ کسی نے بھی بُرا تو نہیں منایا لیکن یہ بات واضح تھی کی فلم کی شوٹنگ بھارت میں کرنا بہتر ہو گی۔‘

اس فلم کے ہدایتکار مائیکل وِنٹر باٹم ہیں اور جولی، ڈینیئل پرل کی بیوہ، میریئین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈینیئل پرل
ڈینیئل پرل کو کراچی میں اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔

اینجلینا جولی، جمعرات کو اپنے شوہر بریڈ پِٹ اور تین بچوں کے ہمراہ بھارت کے شہر پونے پہنچیں۔ بریڈ پِٹ اس فلم کے پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کے اڑتیس سالہ رپورٹر، ڈینئیل پرل کو سن دو ہزار دو میں ایک خبر کی تحقیق کے دوران کراچی میں اغواء کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں قتل کر دیا گیا۔

’اے مائٹی ہارٹ‘ کی کہانی اس کتاب سے اخذ کی گئی ہے جسے ڈینیئل پرل کی بیوہ نے ان کے قتل کے بعد لکھا تھا۔

فلم میں ڈینیئل پرل کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ، ان کا اغواء اور ان کی رہائی کے لئے ان کی بیوہ کی کوششوں کو دکھایا جائے گا۔

اپنے بیان میں اینجلینا جولی نے یہ بھی کہا ہے کہ ’اے مائٹی ہارٹ‘ فلم، مختلف ثقافتوں کے درمیان سمجھوتے اور ان اقدار کی کہانی ہے جو تمام عقائد کے لوگوں میں مشترک ہیں۔

اسی بارے میں
’اب ایک اور سانحے کا خدشہ‘
25 November, 2005 | پاکستان
’سردی ہزاروں کو مار دے گی‘
25 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد