دلفریب آواز اور جنسی کشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے پرکشش آواز کے حامل لوگ جنسی طور پر زیادہ مہم جو اور رنگین مزاج ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں ایک سو اننچاس مرد اور خواتین کی آوازیں ریکارڈ کی گئیں۔ ان ریکاڑڈ شدہ آوازوں میں پرکشش اور اچھی آوازوں کے حامل لوگوں کی جنسی زندگی بری آوازوں والے لوگوں سے نسبتاً زیادہ رنگین پائی گئیں۔ ایسے لوگ بہت کم عمری میں جنسی تعلقات بنا لیتے ہیں اور ان کے ایک سے زیادہ لوگوں سے ایسے تعلقات ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایلبنی میں تحقیق کرنے والوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پر کشش آواز اور جسم میں ایک تعلق ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چوڑے شانوں اور پتلی کمر والے حضرات کی آوازیں عموماً پر کشش ہوتی ہیں۔ خواتیں میں بھی جن عورتوں کی کمر پتلی اور کوہلے بڑے ہوتے ہیں ان کی آوازیں بھی اچھی ہوتی ہیں۔ اس تحقیق میں شامل نیویارک یونیورسٹی کے شعبۂ نفسیات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر گارڈن گیلپ نے کہا کہ جس طرح آپ فون پر بات کر کے یہ پہچان جاتے ہیں کہ آپ کسی عمر اور کسی جنس کے شخص سے بات کر رہے ہیں اس طرح آوازوں سے لوگوں کے جنسی رویوں اور جسم کے خدوخال کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شواہد بھی ہیں کہ کسی شخص کی آواز سن کر اس کے جسمانی خدوخال کے بارے میں بھی بتایا جا سکتا ہے۔ اچھی اور پر کشش آواز والے لوگوں کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کا موازنہ کرنے پتہ چلا ہے کہ ایسے لوگوں کی دو ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی ایک جیسی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کی دریافت سے پہلے رات کے وقت لوگ ایک دوسرے کی آواز سن کر ہی ان کی جنسی کشش کے بارے میں اندازہ لگاتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||