بیٹ مین فلم کی ریکارڈ آمدن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی فلم ڈسٹریبیوشن کمپنی وارنر برادرز کا کہنا ہے کہ بیٹ مین سیریز کی نئی فلم ’دا ڈارک نائٹ‘ نے باکس آفس پر ایک دن میں چھیاسٹھ اعشاریہ چار ملین ڈالر کا کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم سپائیڈر مین کے پاس تھا جس نے ایک دن میں انسٹھ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ ’دا ڈارک نائٹ‘ جمعہ کو امریکی سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے اور اس میں اداکار کرسچیئن بیل نے بیٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر نولین ہیں اور اس کی تیاری پر ایک سو پچاسی ملین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسی برس جنوری میں زیادہ مقدار میں دوا کھانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے نوجوان اداکار ہیتھ لیجر نے بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور کچھ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کردار پر بعد از مرگ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔ فلم کی کامیابی پر وارنر برادرز کے شعبۂ ڈسٹربیوشن کے سربراہ ڈین فیلیمین کا کہنا ہے کہ’ ہم ڈارک نائٹ کو پہلے فلمی نناقدین اور اب شائقین کی جانب سے ملنے والی توجہ پر بہت خوش ہیں‘۔ یاد رہے کہ بیٹ مین سیریز کی آخری فلم سنہ 2005 میں بیٹ مین بگنز کے نام سے ریلیز ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر تین سو بہّتر ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ ابتدائی ہفتے میں اس فلم نے انچاس ملین ڈالر کمائے تھے۔ | اسی بارے میں فلم’ آئرن مین‘ کا ریکارڈ کاروبار 05 May, 2008 | فن فنکار اس سال آسکرز کون جیتے گا؟22 February, 2008 | فن فنکار آسکرٹی وی ریٹنگ کم ترین سطح پر27 February, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||