BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 February, 2008, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اس سال آسکرز کون جیتے گا؟

آسکرز کے لیے ووٹ دینے والے اپنے دلوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کی بھی سنتے ہیں۔
کچھ فلم پنڈتوں کے مطابق اگر اس سال کے آسکر ووٹر اپنے دل کی سنیں گے تو ایک فلم ضرور جیتے گی۔

ہالی وڈ کالم نگار جین وولف کا کہنا ہے کہ ’جونو‘ نے سبھی کا دل جیت لیا ہے۔ ’ویسے تو جونو کو آسکر ملنا نہایت ہی مشکل ہے مگر اگر ایسا ہو گیاتو مجھے اتنی بھی حیرت نہیں ہوگی۔‘

جونو کو پسند کرنے والے تو کئی ہیں مگر سچائی یہ بھی ہے کہ آسکرز کے لیے ووٹ دینے والے اپنے دلوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کی بھی سنتے ہیں۔ بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے ’جونو‘ کو ’اٹونمینٹ‘، ’مائکل کلیٹن‘، ’دیئر وِل بی بلڈ‘ اور ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ جیسی فلموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فی الحال ہالی وڈ میں جوئل اور ایتھن کوئین کی فلم ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ یہ فلم ایک تھرلر ہے جس میں ایک شکاری کو دو ملین ڈالر ’ڈرگ منی‘ مل جاتے ہیں۔ یہ فلم پہلے ہی کئی اعزازات حاصل کر چکی ہے، جن میں کرٹکس چوآئس ایوارڈ شامل ہے۔

جین وولف کا کہنا ہے کہ ’ویسے تو ووٹرز کے فیصلوں میں کئی باتیں کارفرما ہوتی ہیں مگر اب تک دئیے جانے والے ایوارڈز کو دیکھتے ہوئے آپ کو کوئی بھی بتا سکتا ہے کہ بہترین فلم کا اعزاز ہو نہ ہو ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ کو ہی ملے گا۔‘

لاس اینجلس ٹائمز کے فلم نقاد ٹام او نیل کے مطابق ’آسکر ووٹرز عموماً ہدایت کار کو ذہن میں رکھ کر بہترین فلم کا اعزاز دیتے ہیں اور یہ سال ہالی وڈ میں کوئین بردرز کا سال ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آسکرز میں غیر متوقع نتائج سامنے نہیں آتے۔‘

ڈینئل ڈے لووس کا مقابلہ جارگ کلونی سے ہے۔
اس سال بہترین اداکارہ کے لیے برطانوی اداکارہ جولی کرسٹی اور میرئن کوٹی لارڈ میں سخت مقابلہ ہے۔ جولی کرسٹی نے’اوے فرام ہر‘ میں الزائیمرز میں مبتلہ مریض کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔ تاہم مییرئین کوٹی لارڈ نے فرانسیسی گلوکارہ ایڈتھ پیاف کی زندگی پر مبنی فلم میں اپنی کارکردگی کی بنا پر اس سال کے بیفٹاز میں جولی کرسٹی کو مات دے دی۔

برطانوی اداکار ڈینئل ڈے لووس نے پال ٹومس اینڈرسن کی فلم ’دئیر وِل بی بلڈ‘ میں تیل کے ایک شاطر تاجر کا کردار نبھایا ہے۔ اس سال انہی کے جیتنے کا امکان ہے تاہم ان کا مقابلہ ہالی وڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی سے ہے جو ’مائکل کلیٹن‘ میں مرکزر کردار ادا کر رہے ہیں۔

جینیفر لوپیزآسکرز کی تقریب
ہالی وڈ: فلمی ستاروں کی تصاویر
اسی بارے میں
آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع
01 March, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد