BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع
آسکر
اکیڈیمی کے چھ ہزار اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا
اس مرتبہ ہالی وڈ کا سب سے بڑا ایوارڈ یعنی آسکر کسے ملے گا، اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ دینے کا وقت منگل کو ختم ہوگیا ہے اور انتہائی خفیہ طریقے اور سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے چھ ہزار اراکین اس مقابلے میں ووٹ دینے کے اہل تھے اور ان کے ووٹوں سے ہی ہالی وڈ کے ستاروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

آٹھ نامزدگیوں کے ساتھ فلم بروک بیک ماؤنٹین پسندیدگی کے اعتبار سے اتوار کو منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈ کے لیے سر فہرست ہے۔

دو اکاؤنٹنٹ ان ووٹوں کی گنتی کا کام سر انجام دے رہے ہیں اور یہی دو اشخاص ہیں جو تقریب سے قبل اس مقابلے میں جیتنے والے امیدواروں کے نام جانتے ہوں گے۔

جیسے ہی آسکر کے لیے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی ویسے ہی پرائس واٹر ہاؤس کوپرز نامی ادارے سے تعلق رکھنے والے رک روسس اور بریڈ الٹمنز نے کسی نامعلوم مقام پر واقع کانفرنس روم میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا۔

بیلٹ فارموں کو احتیاط کے ساتھ کسی محفوظ مقام پر رکھ کر یہ ان دونوں افراد ہالی وڈ کے اس سب سے بڑے ایوارڈ کو جیتنے والوں کے ناموں کو لفافوں میں بند کر دیں گے۔

اکیڈیمی کے ممبران کو بیلٹ فارم آٹھ فروری کو بھیجے گئے تھے

تقریب والے دن رک روسس اور بریڈ الٹمنز پولیس کی نگرانی میں مخصوص لفافوں کے ساتھ مختلف راستوں سے ہالی وڈ کے کوڈک ہال میں پہنچیں گے جہاں یہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ لفافے اس وقت تک نہیں کھولے جائیں گے جب تک رک روسس اور بریڈ الٹمنز انہیں پڑھ کر سنانے والوں کے ہاتھوں میں نہیں دیں گے۔

مذکورہ لفافوں کے ساتھ کسی بھی ناگہانی حادثےسے نبٹنے کے لیے ان دونوں افراد نے جیتنے والوں کے نام ذہن نشین کر لیے ہیں۔

ہالی وڈ کے اس سب سے بڑے فلمی مقابلے کے لیے فلم انڈسٹری کے اراکین چاہے ان کا تعلق کیمرے کے سامنے سے ہو یا پیچھے سے انہیں ووٹ کے استعمال کے لیے بیس دن دیے گئے تھے۔

پرائس واٹر ہاؤس کوپرز نامی ادارہ 77 سالوں سے آسکر کے لیے بیلٹ کا کام سرانجام دے رہا ہے اور اس دوران صرف بارہ افراد نے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

بریڈ الٹمنز نے کہا کہ باہتر سال سے اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے اور اس دوران کبھی بھی کوئی نام تقریب میں اعلان سے پہلے سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس روایتی عمل کا ایک حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔

خیال ہے کہہ بروک بیک ماؤنٹین اس مرتبہ سب سے زیادہ ایوارڈ لے جائے گی

فلم بروک بیک ماؤنٹین کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ تقریب کے اختتام پر وہ اپنے ساتھ بہت سارے ایوارڈ لے جائے گی۔ یہ فلم انیس سو ساٹھ کے دور کے دو کاؤ بوائز کی کہانی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس فلم کو دوسری فلموں جیسے کریش، گڈ نائٹ، گڈ لک اور کپوٹے جیسی فلموں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

آسکر ایوارڈ دینے والوں میں جینفر لوپیز، ٹوم ہینکس، کلنٹ ایسٹ وڈ، نکول کڈ مین، جیمی فوکس اور جارج کلونی شامل ہیں۔

سب نگاہیں آسکر پر
اس سال کون کس پر بازی لے جائے گا
آسکرخوش نصیب کون؟
اس برس کے آسکر ایوارڈز کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع
اسی بارے میں
آسکر کاؤنٹ ڈاؤن شروع
23 February, 2005 | فن فنکار
آشوتوش آسکر کے ووٹنگ ممبر
23 February, 2005 | فن فنکار
آسکر نامزدگی پر خوش ستارے
01 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد