BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلن میرن کے لیے یورپی فلم ایوارڈ
ہیلن میرن
ہیلن میرن کو فلم دی کوئین میں اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا
فلم دی کوئین میں ملکہ ایلزبتھ دوم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ڈیمی ہیلن میرن کو بہترین اداکارہ کا یورپی فلم اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

لیکن چھ شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود یہ فلم رومانیہ کے ڈرامہ فلم ’چار ماہ تین ہفتے دو دن‘ کے مقابل بہترین فلم کا ایواڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔


کم بجٹ کی اس رومانوی فلم کے ڈائریکٹر کرسٹین منگیو کو بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ اسرائیلی اداکار سیسون گیبی کو فلم ’دی بینڈز وزٹ‘ پر دیا گیا۔

دی بینڈ وزٹ ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس کے ڈائریکٹر ایرن کولورنن ہیں۔ فلم مصر کے ایک بینڈ کے بارے میں ہے ایک اسرائیلی راستہ بھول جاتا ہے۔

عوام کی پسندیدگی کا ایوارڈ اطالوی ڈائریکٹر گیوسپی تورنا توری کو فلم ’دی ان نون‘ پر حاصل ہوا۔

میگیو کی فلم ’چار ماہ تین ہفتے دو دن‘ جو دو ایسی عورتوں کے ہولناک سفر

کرسٹین منگیو
کرسٹین منگیو کو بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز دیا گیا
کے بارے میں ہے جو کمیونسٹ رومانیہ میں غیر قانونی اسقاط کرانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس فلم پر انہیں کانز فلم فیسٹیول میں گولڈن پام ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔

اس سال یورپی فلم ایوارڈ کی تقریب میں فرانسیسی ہدایت کار ژاں لوئی گودارد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ ایوارڈ کی آئندہ تقریب کوپین ہیگن میں ہو گی۔

اسی بارے میں
آسکرنامزدگی، عدالت میں
29 September, 2007 | فن فنکار
آسکر کی فروخت روکنے کی کوشش
02 September, 2007 | فن فنکار
آسکرز کے فاتحین کا اعلان جلد
25 February, 2007 | فن فنکار
آسکر دوڑ میں عراق کی فلمیں
08 February, 2007 | فن فنکار
چینی فلم کو گولڈن بیئر اعزاز
18 February, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد