BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لوپیز کے لیے انسانی حقوق کا ایوارڈ
جنیفر لوپیز
جنیفر لوپیز کے ہاتھوں میں ایوارڈ مشرقی تیمور کے نوبل انعام یافتہ وزیر اعظم نے تھمایا
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہالی وڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپیز کو میکسیکو کے سرحدی شہر سیودتھ شوریز میں نوجوان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات پر مبنی فلم بنانے پر ’آرٹسٹ فار ایمنسٹی‘ ایوارڈ دیا ہے۔

بارڈر ٹاؤن نامی فلم میں لوپیز نے ایک ایسے صحافی کا کردار ادا کیا ہے جو سیودتھ شوریز میں ہونے والے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات کی رپورٹنگ کرتی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لوپیز کو ایوارڈ ان کی فلم کے ’برلن فلم فیسٹول‘ میں نمائش سے پہلے دیا ہے۔ جنیفر لوپیز کو یہ ایوارڈ مشرقی تیمور کے وزیر اعظم جوز راماوز ہورتا نے دیا، جو خود نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں۔

کوئی بھی نہیں جانتا کہ سیودتھ شوریز میں انیس سو ترانوے میں شروع ہونے والے جنسی زیادتی اور ہلاکتوں کے واقعات کا شکار کتنے لوگ ہوئے، لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ تعداد چار سو سے زیادہ ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور ان واقعات کو کبھی سیریل کلنگ، کبھی منشیات کا کاروبار کرنے والوں اور کبھی داخلی تشدد سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ان واقعات کے حوالے سے کئی جرائم پیشہ گروہوں کا نام بھی لیا جاتا ہے۔

 کوئی بھی نہیں جانتا کہ سیودتھ شوریز میں انیس سو ترانوے میں شروع ہونے والے جنسی زیادتی اور ہلاکتوں کے واقعات کا شکار کتنے لوگ ہوئے، لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ تعداد چار سو سے زیادہ ہے

ہر گرفتاری یا سزا کے بعد اگرچہ پولیس اطمینان کا اظہار کرتی ہے، لیکن ان واقعات میں پھر بھی کوئی کمی نہیں آ رہی۔

لوپیز کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اندوہناک اور افسوسناک صورتحال ہے، لیکن انسانیت کے خلاف ان جرائم کے بارے میں بہت کم لکھا جا رہا ہے۔

برلن میں ہونے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تقریب میں سیودتھ شوریز کی نورما اندرادے بھی موجود تھیں جن کی سترہ سالہ بیٹی کو سال دو ہزار ایک میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بیٹی کے قتل کے بعد نورما نے سیودتھ شوریز میں تشدد کا شکار لڑکیوں کی قانونی مدد کے لیے ایک تنظیم قائم کی ہے۔ ان کے بارے میں لوپیز کا کہنا تھا کہ وہ مثالی کردار والی ایک شاندار خاتون ہیں۔

فلم ’بارڈر ٹاؤن‘ میں لوپیز کے علاوہ انتونیو بیندرس اور مارٹن شین نے بھی کام کیا ہے۔ سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد