جینیفر لوپیز پہلی مرتبہ ممبئی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاطینی اداکارہ اور پاپ گلوکارہ جینیفر لوپیز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنا پروگرام پیش کرنے آرہی ہیں۔ جینیفر کا شمار ان چند پاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا کے کئی شہروں میں موسیقی کے پروگرام پیش کیئے ہیں، لیکن بھارت کے شہر ممبئی میں ان کا یہ پہلا پروگرام ہوگا۔ وز کرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ سباس جوزف نے بی بی سی کو بتایا کہ جینیفر لوپیز ممبئی آرہی ہیں اور وز کرافٹ اس پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ اپریل کی 23 تاریخ کو یہ پروگرام باندرہ کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ پر ہوگا۔ حالانکہ ممبئی میں پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے بعد برائن ایڈم اور رکی مارٹن جیسے گلوکار آچکے ہیں لیکن مائیکل جیکسن کا پروگرام سب سے زیادہ کامیاب پروگرام رہا۔ ممبئی میں ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے اور تنازعات میں گھرے ہونے کے باوجود جیکسن آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جیسا کہ پہلے ہوا کرتے تھے۔ جینیفر لوپیز ایک اچھی اداکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بولڈ اور انتہائی پرکشش مانی جاتی ہیں۔ ممبئی میں انہیں سننے اور دیکھنے والوں کا سیلاب امڈ پڑے گا کیونکہ یہاں نوجوانوں میں پاپ موسیقی کافی مقبول ہے۔ وز کرافٹ کمپنی کے ترجمان سندیپ جوشی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ پروگرام کمرشل ہوگا۔ ممبئی میں جینیفر کے چاہنے والے بہت ہیں لیکن ممبئی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں ان کے پرستار آئیں گے۔ جینفر نے سولہ سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم ’لٹل سین مائی لٹل گرل‘ میں کام کیا تھا لیکن ان کے کیریئر کا گراف ’مائی فیملی‘ سے اوپر چڑھنا شروع ہوا۔ ان کے ویڈیو البم ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتے ہیں۔ جینفر کو سب سے زیادہ پر کشش ’سیکسی‘ خاتون کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ عام طور پر فلمی اداکارائیں شراب کی شوقین ہوتی ہیں لیکن وہ شراب نہیں پیتیں۔’سلینا‘ فلم میں کام کرنے کے لیئے انہوں نے ایک ملین ڈالر وصول کیے تھے جو اس وقت کی سب سے بڑی رقم تھی ۔ چھتیس سالہ جینفر اب ماں بننے کی خواہشمند ہیں اوران کے تیسرے شوہر گلوکار مارک انتھونی ہیں۔ | اسی بارے میں مائکل جیکسن دبئی میں31 August, 2005 | فن فنکار برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار میڈونا فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتی ہیں27 November, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن برقعے میں26 January, 2006 | فن فنکار کائلی مِنوگ کا سری لنکا کا دورہ14 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||