برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ تیئس سالہ گلوکارہ برٹنی سپیئرز اور ان کے شوہر نے اس بات کی تصدیق اپنی نجی ویب سائٹ پر کی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک بیان میں کہا کہ ’سب خوش، صحت مند اور ٹھیک ہیں‘۔ ابھی تک بچے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بدھ کے روز ان اطلاعات کے بعد کے برٹنی سپیئرز کا بچہ آپریشن سے ہوا ہے، فوٹو گرافرز ہسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق برٹنی اور ان کے شوہر کو سانتا مونیکا میں یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر میں پولیس کی نگرانی میں لایا گیا۔ امریکی جریدے ’یو ایس ویکلی‘ کے مطابق برٹنی کے ہاں بچہ مقامی وقت کے مطابق دن کے ایک بجے پیدا ہوا۔ اس ہفتے کے آغاز میں بھی برٹنی کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلی تھیں جن کی بعد میں تردید کر دی گئی تھی۔ برٹنی سپیئرز اور ستائس سالہ ڈانسر فیڈریلین نے چھ ماہ اکٹھے رہنے کے بعد ستمبر 2004 میں شادی کر لی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||