BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 April, 2005, 03:08 GMT 08:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹنی سپیئرز امید سے ہیں
برٹنی سپیئرز
پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

انہوں نے یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر بتائی۔ تاہم انہوں نے اس کے متعلق زیادہ کچھ نہیں بتایا کہ وہ ہسپتال میں داخل رہی ہیں۔

برٹنی سپیئرز اور ان کے شوہر کیون فیڈرلین نے ویب سائٹ پر مشترکہ طور پر ایک بیان میں کہا کہ ’آخر کار وقت آ گیا ہے کہ ہم زبردست خبر سنائیں کہ ہمارے ہاں پہلا بچہ ہونے والا ہے‘۔

ستمبر سن 2004 میں 23 سالہ سپیئرز اور 27 سالہ ڈانسر فیڈرلین نے شادی کر لی تھی۔

سپییرز نے ویب سائٹ پر بتایا کہ ’ایسی خبریں ہیں کہ میں اختتامِ ہفتہ کو ہسپتال میں داخل تھی۔ کیون اور میں ہر ایک کو صرف یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے‘۔

’آپکی سوچوں اور دعاؤں کا شکریہ‘۔

سپیئرز نے اپنی حالت کے متعلق مزید نہیں بتایا تاہم اس طرح کی خبریں ہیں کہ وہ تین سے چار ماہ کی حاملہ ہیں۔

اگرچہ یہ سپیئرز کا پہلا بچہ ہو گا لیکن فیڈرلین تیسری مرتبہ باپ بننے والے ہیں۔ ان کے اپنی پہلی دوست اداکارہ شار جیکسن سے دو بچے ہیں۔

بک میکرز نے ابھی سے ہی برٹنی کے بچے کے نام پر شرطیں لگانی شروع کر دی ہیں۔ لڑکوں کے ناموں میں ولیم اور ہیری 1۔20 سے پسندیدہ ترین ہیں جبکہ لڑکیوں میں زارا اور گریس کو پسندیدہ ترین کہا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد