BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’برٹنی کی شادی نقلی تھی‘
برٹنی سپیئرز اور کیون فیڈرلین
پہلے بھی برٹنی سپیئرز کی ایک شادی کا ’مذاق‘ ہوا تھا
ایک امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاپ سٹار سپیئرز اور کیون فیڈرلین نے ’اصلی‘ شادی نہیں کی تھی۔

’یو ایس ویکلی‘ کے مطابق اس کے پاس سپیئرز اور کیون کے دستخط شدہ قانونی کاغذات ہیں جن میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ 18 ستمبر کو ہونے والی ان کی شادی ’جعلی‘ تھی۔

برٹنی سپیئرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جریدہ کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور جوڑے نے لاس انجلیز میں اتوار کے روز شادی کر لی تھی۔

سپیئرز نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ابھی تک انہوں نے شادی کا لائسنس حاصل نہیں کیا۔

برٹنی سپیئرز
برٹنی ’شادی‘ سے خوش ہیں

لاس اینجلیز کاؤنٹی میں پبلک ریکاڈز کے دفتر کی مینیجر کیتھی ٹریگس نے کہا ہے کہ دونوں کے پاس دس دن ہیں جن میں وہ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

جریدے کے مطابق اس طرح کرنے کی وجہ پریس کی توجہ ان کی شادی سے ہٹانا تھا جو کہ اگلے ماہ متوقع ہے۔

اس سال پانچ جنوری کو بھی بائس سالہ برٹنی نے لاس وگاس میں اپنے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی۔ اس شادی کو ایک ’مذاق‘ کہا گیا اور پچپن گھنٹے کے بعد ہی اسے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد