برٹنی سپیئرز پھر دلہن بن گئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کی مشہور پاپ سنگر برٹنی سپیئرز رقاص کیون فیڈرلائن سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ شادی کی یہ نجی تقریب کیلی فورنیا میں واقع ایک دوست کے گھر پر منعقد کی گئی۔ شادی کے وقت فیڈرلائن نے سیاہ سوٹ پہن رکھا تھا جبکہ برٹنی گاؤن میں ملبوس تھیں۔ برٹنی سپیئرز اور کیون فیڈرلائن نے دو ماہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ جون میں منگنی کر لینے کا اعلان کیا تھا۔ برٹنی کی عمر اس وقت بائیس برس ہے اور انہوں نے جنوری میں اپنے بچپن کے دوست جیسن سے لاس اینجلس میں شادی کی تھی۔ اس شادی کو ’مذاق‘ قرار دیا گیا اور یہ صرف پچپن گھنٹے بعد ہی ختم ہو گئی تھی۔ لیکن اب بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس مرتبہ انہوں نے حقیقت میں شادی کی ہے۔ متعدد اخباروں کے مطابق نوبیاہتا جوڑا شہر میں مخصوص ٹریک سوٹ پہنے ہوئے بھی دکھائی دیا۔ اطلاعات کے مطابق برٹنی کے گھٹنے کے آپریشن کے بعد فیڈرلائن انہی کے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ فیڈرلائن کی عمر چھبیس برس ہے اور اداکارہ شار جیکسن کے ساتھ رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ برٹنی اور فیڈرلائن کی تقریبِ شادی میں بیس سے تیس مہمانوں نے شرکت کی اور مرغ سے طعام کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||