BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 January, 2004, 00:12 GMT 05:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برٹنی کی ’مذاق مذاق میں‘ شادی
برٹنی سپیئرز
روایتی دلہنوں کے برعکس برٹنی نے اپنی شادی کے دن جینز اور بیس بال ٹوپی پہن رکھی تھی

پاپ سپر سٹار برٹنی سپیئرز نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الگزینڈر سے شادی کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بائیس سالہ گلوکارہ کی اپنے دیرینہ ساتھی سے شادی ہفتے کے روز لاس ویگاس میں انجام پائی۔

لیکن معروف لوگوں کے بارے میں خبریں شائع کرنے والے ویب سائٹ پیپل ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ برٹنی سپیئر کی جیسن الگزینڈر سےشادی محض ایک مذاق تھا جو بہت آگے چلا گیا۔

پیپلز ڈاٹ کام کے مطابق اس شادی کو ختم کرانے کے لئے کارروائی پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہو۔

جولائی میں برٹنی نے کنوارے پن سے محروم ہونے کا اقرار کیا تھا۔ اس سے پہلے کئی سالوں تک برٹنی کنواری ہونے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔

برٹنی سپیئرز کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک کنواری رہیں گی جب تک ان کی باقاعدہ شادی نہیں ہو جاتی۔

ان کے اس بیان کی وجہ سے امریکہ میں دوشیزگی کی تبلیغ کرنے والی تنظیموں نے انہیں ایک قابل تقلید مثال کے طور پر پیش کیا تھا۔

موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند یدگی کی نظر سے دیکھی جانے والی گلوکارہ اب اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ انہیں ایک کچی عمر کی معصوم لڑکی کے بجائے نسوانی حسن اور لاابالی سیکس کی ایک علامت سمجھا جائے۔

جینز اور بیس بال ٹوپی کے عروسی لباس میں ہونے والی یہ شادی ہفتے کے روز لاس ویگاس کے لٹل وائٹ ویڈنگ چیپل میں ہوئی۔

یہ چیپل سال بھر چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ لٹل وائٹ چیپل میں اس سے پہلے جون کولنز، جوڈی گارلینڈ، ڈکسی چکس نتالی مینز سے لیکر بروس ولس اور ڈینی مور تک کی شادی ہو چکی ہے۔

پیپل ڈاٹ کام نے برٹنی کے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گلوکارہ اور اس کے دیرینہ دوست نے شادی کرنے کا فیصلہ لاس ویگاس میں اختتام ہفتہ پر ہلاگلا سے بھرپور ایک ملاقات کے دوران کیا۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ شادی ایک مذاق کا نتیجہ تھی جو بہت آگے تک چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب مذاق کے نتیجے میں انجام پانے والی اس شادی کو ختم کرانے کے لئے انتظام کئے جا رہے ہیں۔

یہ برٹنی سپیئرز اور جیسن الگزینڈر دونوں کی پہلی شادی ہے۔ برٹنی کا چوتھا البم ان دی زون نومبر میں ریلیز ہوا ہے۔

سن انیس سو ننانوے سے لیکر اب تک برٹنی سپیئرز کے پانچ کروڑ چالیس لاکھ البم فروخت ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد