BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آؤ مگر ڈھانپ کے
News image
چین میں وزیرِ ثقافت نے برٹنی سپیئرز کے کنسرٹس کی نمائش منظور تو کردی ہیں لیکن وہ سٹیج پر اپنے آپ کو نسبتاً زیادہ ڈھانپ کے رکھیں گی۔

اپنے عالمی دورے کے سلسلے میں برٹنی سپیئرز اس سال کے آخر میں بیجنگ اور شنگھائی میں پانچ کنسرٹس کریں گی۔

لیکن برٹنی کی شہرت کے ایک سبب یعنی جنسی نقطۂ نگاہ سے ان کے تصور نے کمیونسٹ حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

گلوکارہ برٹنی کے ترجمان اس صورتِ حال پر تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔

چائنا نیوز سروس کے مطابق چین میں ثقافت کے شعبے سے متلق اہلکاروں نے برٹنی کی کنسرٹس کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ برٹنی سپیئرز جسم کی زیادہ نمائش نہیں کریں گی۔

لیکن یہ ابھی تک معلوم نہیں کہ جسم کی نمائش کے لئے انسپکٹرز کیا معیار مقرر کریں گے اور ان کا نفاذ کیسے ہوگا۔

پہلے ہی، برٹنی کے54 ملین ریکارڈ البم فروخت ہو چکے ہیں اور وہ چین میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے والی پہلی بین الاقوامی پوپ سنگر بن جائیں گی۔

گزشتہ برس ’رولنگ سٹونز‘ نے چین میں کنسرٹ کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ وہاں شو کرنا بہت مشکل اور پیچیدہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد