کائلی مِنوگ کا سری لنکا کا دورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گلوکارہ کائلی مِنوگ نے اچانک سری لنکا کا دورہ کیا ہے جہاں وہ سونامی کے بعد کام کرنے والی ایک تھئیٹر گروپ سے ملی ہیں۔ کائلی منوگ ’چلڈرن آف دی سی‘ گروپ کی ایک سرپرست ہیں اور وہ اب تک اس لیے ان کے پاس نہ جا سکیں کہ انکے کینسر کا علاج ہو رہا تھا۔ ان کی بیماری کی جب تشخیص ہوئی تھیتو انہیں اپنا ’ورلڈ ٹور‘ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اس تھئیٹر گروپ کو انگریز ہدایت کار ٹوبی گف نے سونامی کے بعد قائم کیا تھا۔ انہوں نے کائلی منوگ کے دورے کے بارے میں بتایا کہ ’ ان کے یہاں آنے کے پروگرام کے بارے میں ہمیں پہلے سے پتہ نہیں تھا اور بچے ان سے مل کر بے حد خوش ہوئے۔ دورے کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب کائلی نے ہماری ٹور بس پر ہمارے ساتھ سفر کیا اور پورے راستے وہ بچوں کے ساتھ ہنستی رہیں اور ہم سب گانے گاتے ہوئے بس میں آئے۔‘ اس گروپ میں کام کرنے والے بہت سے بچے سونامی میں یتیم ہو گئے تھے۔ کائلی منوگ نے ان کا ڈرامہ بھی دیکھا اور کئی بچوں کے ساتھ انہوں نے ہاتھی کی سواری بھی کی۔ دورے کے بارے میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں بالآخر ان بچوں سے مل کر بہت خوش ہوئی۔ مجھے ٹوبی کا کام دیکھنے کا موقع بھی ملا اور یہاں سب لوگ مجھ سے بہت اچھی طرح سے ملے۔ میں جلد یہاں واپس آنا چاہتی ہوں۔‘ |
اسی بارے میں کائیلی کا آپریشن کامیاب21 May, 2005 | فن فنکار کائیلی مِنوگ: کینسر کی تشخیص17 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||