کائیلی مِنوگ: کینسر کی تشخیص | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف آسٹریلوی گلوکارہ کائلی مِنوگ کو کینسر ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان منگل کی صبح کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اب گلوکارہ کو فوری طور پر علاج شروع کرنے کے سبب اپنے عالمی دورے کا آسٹریلوی مرحلہ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔ کائلی مِنوگ کی ٹور کمپنی نے اس اعلان میں کہا کہ کائلی مِنوگ کو چھاتی کا کینسر بتایا گیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ کائلی مِنوگ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھیں جب یہ خبر پتہ چلی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو کر دوبارہ شوز کر سکیں گی۔ چھتیس سالہ کائلی مِنوگ کے ’شو گرل ٹور‘ نامی یہ دورہ مارچ میں گلاسگو سے شروع کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||