سنگر جینیفر لوپیز نے شادی کرلی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق مشہور سنگر جینیفر لوپیز نے لاس اینجیلس میں اپنے گھر پر سنگر مارک اینتھونی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ ہفتہ وار امریکی میگزین پیپل اینڈ اس کے مطابق یہ شادی لو پیز کے گھر پر چالیس مہمانوں کے سامنے ہفتے کے روز ہوئی۔ جینیفر لوپیز کی یہ تیسری شادی ہے جو انہوں نے اس سال جنوری میں فلم سٹار بین ایفلیک کے ساتھ اپنی منگنی توڑنے کے بعد کی ہے۔ لاطینی انداز کے سنگر اینتھونی نے پچھلے ہفتے سابق مس یونیورس ڈینارا ٹورس سے طلاق لی تھی۔ دونوں میاں بیوں کے ترجمانوں سے اس شادی پر تبصرے کے لئے رابطہ نہیں ہوسکا۔ لوپیز نے، جن کی عمر تینتیس برس ہے، 1997 میں ایک بیرے اوجانی نووا سے اور پھر 2001 میں ڈانسر کرس جڈ سے شادی کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||