BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 February, 2007, 05:50 GMT 10:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسکرز:’دی ڈیپارٹڈ‘ بہترین فلم
ہیلن میرن
ہیلن میرن کو فلم دی کوئین میں اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا
نواسیویں اکیڈمی ایوارڈ کی ہالی وڈ میں ہونے والی تقریب میں ’دی ڈیپارٹڈ‘ کو بہترین فلم جبکہ ہیلن میرن بہترین اداکارہ اور فارسٹ ویٹیکر بہترین اداکار قرار پائے ہیں۔

ہیلن میرن کو فلم ’دی کوئین‘ جبکہ فارسٹ ویٹیکر کو فلم ’دی لاسٹ کنگ آف سکاٹ لینڈ‘ میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔


مارٹن سکورسیزی کو فلم ’دی ڈیپارٹڈ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ یہ سکورسیز کے کیریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ تھا، اگرچہ وہ اس سے پہلے پانچ مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔

ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ ایک بار پھر دیکھ لیجیئے کہیں غلطی سے ان کا نام نہ پکارا گیا ہو۔

سکورسیزی اپنے کیریئر میں پہلی دفعہ آسکر لینے میں کامیاب ہوئے ہیں

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ایلن ارکن کو فلم ’لٹل مس سن شائن‘ اور بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ جینیفر ہڈ سن کو فلم ’ڈریم گرلز‘ میں اداکاری کرنے پر دیا گیا۔

سابق امریکی صدارتی امیدوار ایل گور کی ماحولیات پر دستاویزی فلم ’این اِنکنوینیئنٹ ٹروتھ‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا آسکر دیا گیا۔

جرمنی کی فلم ’دا لائیوز آف ادرز‘ کو کسی بھی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ بھارتی نژاد ہدایتکارہ دیپا مہتہ کی فلم ’واٹر‘ بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی۔

میکسیکو کی فلم ’پینز لیبرنتھ‘ نے بہترین فلم بندی، آرٹ اور میک اپ کے شعبوں میں تین آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

اسی بارے میں
آسکرز کے فاتحین کا اعلان جلد
25 February, 2007 | فن فنکار
آسکر دوڑ میں عراق کی فلمیں
08 February, 2007 | فن فنکار
چینی فلم کو گولڈن بیئر اعزاز
18 February, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد