فلم’ آئرن مین‘ کا ریکارڈ کاروبار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی فلم’ آئرن مین‘ نے اپنا لوہا منواتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچا دی فلم نےامریکہ اور کینیڈا میں اس ہفتے 101 ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ اگر ان اعدادو شمار کی تصدیق ہوتی ہے تواس فلم کا شمار ان دس فلموں میں ہوتا ہے جنہوں نے پہلے تین دنوں میں سو ملین ڈالر کے ریکارڈ کو توڑا ہے۔یہ فلم ’ کامک‘ کتاب پر مبنی ہے۔ فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گنتھ پالتھرو نے ان کی پرسنل اسسٹنٹ کا کردار نبھایا ہے۔فلم میں رابرٹ ڈونری ایک ارب پتی ہیں جو ایک ہائی ٹیک بکتر بند سوٹ ایجاد کرتے ہیں جس کو پہننے والا سپر ہیرو بن جاتا ہے۔ اس ہفتے کے باکس آفس چارٹ میں رومانٹک کامیڈی ’میڈ آف آنر‘ آٹھ ملین پاؤنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم میں’ گریز اناٹومی‘ نامی ڈرامے سے شہرت پانے والے پیٹرک ڈیمپسی اہم کردار میں ہیں۔ باکس آفس کے چارٹ پر گزشتہ ہفتے کی نمبر ون فلم ’بے بی ماما‘پانچ ملین پاؤنڈزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ’فارگیٹنگ سارہ مارشل‘ چوتھے نمبر پر رہی اور’ہیرلڈ اینڈ کمار ایسکیپ فرام گوانتا نامو بے‘ کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔ | اسی بارے میں ’اٹونمنٹ‘ سال کی بہترین فلم14 January, 2008 | فن فنکار سپائیڈر مین کا راز کھل گیا29 August, 2007 | فن فنکار چارلٹن ہسٹن: افسانوی کرداروں کے خالق06 April, 2008 | فن فنکار جیمز بانڈ بچوں کے پروگرام میں20 July, 2007 | فن فنکار ملاوی: میڈونا کے کیس میں تاخیر22 April, 2008 | فن فنکار برٹنی سپیئرز دوبارہ ٹی وی پر29 April, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||