جیمز بانڈ بچوں کے پروگرام میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیمز بانڈ فلموں کے مشہور ہیرو پیئرس برانسن نے برطانوی ٹی وی کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت وہ بچوں کے مقبول پروگرام ’تھامس دی ٹینک انجن‘ میں کہانیاں بیان کریں گے۔ پیئرس برانسن نے 1995 اور 2002 کے دوران چار فلموں میں خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا۔ جیمز بانڈ فلموں کے سابقہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے اس پسندیدہ پروگرام کا جس میں اس سے پہلے کافی مشہور نام کام کر چکے ہیں، حصہ بننے پر کافی پر جوش ہیں۔ پیئرس برانسن جس پہلی سیریز میں کام کریں گے اس کا نام ’تھامس اینڈ فرینڈز: دی گریٹ ڈسکوری‘ ہے، جس کی ڈی وی ڈی 2008 میں ریلیز ہوگی۔ 54 سالہ پیئرس برانسن تین ڈی وی ڈیز اور تین ٹی وی سیریز کا حصہ بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ ایک والد کی حیثیت سے میری خوبصورت ترین یادیں اس وقت کی ہیں جب میرے بچے چھوٹے تھے اور میں ان کو ’تھامس دی ٹینک انجن‘ کی کہانیاں سناتا اور ان کے ساتھ سیریز دیکھا کرتا تھا‘۔
آئرش اداکار کا کہنا تھا کہ ’وہ خوش ہیں کہ انہیں ’تھامس اینڈ فرینڈز‘ کو نئی نسل سے متعارف کروانے کا موقع مل رہا ہے‘۔ پروڈکشن کمپنی ’ہٹ انٹرٹینمینٹ‘ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم یہ کہیں کہ ہم پیئرس برانسن کا ’تھامس اینڈ فرینڈز‘ کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہیں تو یہ انصاف نہ ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے لیے بہت تجربہ کار ہیں، ان کی آواز بھی منفرد ہے، جو دنیا بھر کے بچے اور والدین آسانی سے پہچان لیں گے اور اس آواز پر اعتماد بھی کریں گے۔‘ تھامس کا کردار پہلی مرتبہ بچوں کی کتاب ’دی تھری ریلوے انجنز‘ میں منظر عام پر آیا تھا۔ اس کی ٹی وی سیریز پہلی مرتبہ 1984 میں نشر ہوئی تھی اور اس وقت سے اب تک 140 ممالک اور پچیس زبانوں میں دیکھی جا چکی ہے۔ |
اسی بارے میں بونڈ کی کار ملین پاؤنڈ میں نیلام 21 January, 2006 | فن فنکار فرانسیسی اداکارہ بانڈ کی نئی ہیروئن18 February, 2006 | فن فنکار ’جیمز بانڈ‘ اب کرائے کے قاتل01 March, 2006 | فن فنکار کریگ پھر جیمز بانڈ بنیں گے21 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||