کریگ پھر جیمز بانڈ بنیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’ کیسینو رویال‘ کے ہیرو ڈینیئل کریگ دوسری مرتبہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ کریگ کی یہ فلم مئی دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہو گی۔ گزشتہ سال فلم زیرو زیرو سیون کے کردار کے لیئے انہیں پیئرس براسنن کی جگہ کاسٹ کیا گیا تھا۔ انہیں اپنے بال سنہرے کروانے کی وجہ سے ناقدین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر باربرا بروکولی کا کہنا ہے کہ گریگ نے انتہائی خوبصورتی اور بھرپور انداز میں اتنا مشکل کردار ادا کیا۔ اڑتیس سالہ کریگ ’ کیسینو رویال‘ نامی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کررہے ہیں جو نومبر میں ریلیز ہو گی۔ وہ چھٹے اداکار ہیں جو برطانوی سیکرٹ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔ جیمز بانڈ کا کردار پہلی بار 1960 میں شان کونری نے ادا کیا تھا جس کے بعد جن مختلف اداکاروں نےاس کردار کو ادا کیا ان میں جارج لیزنبی، راجر مور اور ٹموتھی ڈالٹن شامل ہیں۔ بانڈ گرل کیٹرینا مورینو فلم ’کیسینو رویال‘ میں کریگ کے ساتھ ہیں۔ اس سے قبل کیٹرینا نے کہا تھا کہ کریگ اس کردار کے حوالے سے اپنے انتخاب پر کی جانے والی تنقید کی وجہ سے پریشان تھے لیکن کیٹرینا کا اصرار تھا کہ ان کے خلاف تنقید کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ جیمز بانڈ کا کردار روایتی نہیں بلکہ انتہائی بھرپور اور دیکھنے کے لائق ہو گا۔ چیسٹر میں پیدا ہونے والے گریک لیور پول میں پلے بڑھے۔ انہوں نے لندن کے گلڈ ہال سکول آف میوزک اینڈ ڈرامہ سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیرئر کی ابتداء ٹی وی سے کی۔ بعدازاں انہیں ہالی وڈ کی فلموں میں چھوٹے کردار ملنے لگے۔ ان کی فلموں میں لارا کروفٹ، ٹام رائڈر، روڈ ٹو پریڈیشن اور اسٹیفن سپیلبرگ کی میونخ شامل ہیں۔ | اسی بارے میں نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟06 November, 2004 | فن فنکار کیسینو رویال، اگلی بانڈ فلم04 February, 2005 | فن فنکار کون بنے گا جیمز بانڈ؟ 27 April, 2005 | فن فنکار فرانسیسی اداکارہ بانڈ کی نئی ہیروئن18 February, 2006 | فن فنکار ’جیمز بانڈ‘ اب کرائے کے قاتل01 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||