BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 August, 2007, 16:09 GMT 21:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپائیڈر مین کا راز کھل گیا
سپائڈر مین
سپائڈر مین دورِ حاضر کا مقبول سپر ہیرو ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ’سپائیڈرمین‘ کا لباس کسی دن ایک حقیقت بن سکتا ہے جو پر مزاح نظر آنے والے اس سپر فلمی ہیرو کو دیواروں پر چڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

مشاہدے کی مدد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکڑیوں اور چھپکلیوں کی قدرتی تکنیک جس کی مدد سے وہ عمارتوں اور چھتوں پرچڑھتی ہیں، اب انسانوں کو بھی اُسی طرح لٹکنے اور اُلٹا جھولنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ تحقیق طبیعات کے ایک جریدے ’کنڈینسڈ میٹر‘ میں شائع ہوئی ہے۔

مکڑیاں اور چھپکلیاں دونوں اپنے چھوٹے بالوں کی مدد سے کسی بھی جگہ آسانی سے چپک جاتی ہیں۔ مزید مشاہدے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھپکلیاں اپنے وزن سے سو گنا زائد تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سال دو ہزار دو کی امریکی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ چھپکلیوں کے اندرونی خلیوں کی کمزوری ہی ان کے چپکنے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ خلیے ان کے پاؤں کے نچلے حصے میں مختلف سائز اور کروڑوں بالوں کی مدد سے درجہ بہ درجہ ترتیب پاتے ہیں اور ان کے مجموعی عمل سے یہ دیواروں اور شیشوں پر دوڑتی بھاگتی نظر آتی ہیں۔

چھپکلی
سپائڈر مین کے چپکنے کی صلاحیت کا خیال چھپکلیوں سے لیا گیا۔

اِٹلی کے ایک تحقیقاتی ادارے ’ٹورن پولیٹکنیک‘ کے پروفیسر نکولا پگنو نے اس بات کا اندازا لگایا ہے کہ اسی انداز میں ایک بڑے انسانی جسم کے وزن کو سنبھالنے کے لیے کتنی چپکاہٹ درکار ہوگی۔ مگر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عملی اور کتابوں میں کی گئی تحقیق میں ابھی زمین و آسمان کا فرق ہے کیونکہ جتنی بڑی جگہ ہوتی ہے اتنی ہی اس کی چپکانے کی طاقت کم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے ’اگر ہم کسی بھی طرح سے اس سوٹ کو مزید دیرپا بنا سکیں تو ممکنہ طور پر ہم اِیسے چھپکلی کی طرح سے چپکدار بھی بناسکیں گے‘۔

ٹورن میں مقیم ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ چھپکلی کے بالوں کی جگہ ’ کاربن نینوٹوب‘ استعمال کر سکتے ہیں۔ کاربن نینوٹوب کاربن کے بہت چھوٹے سے سلینڈرز ہیں جو بہت ماہین مگر مضبوط ہوتے ہیں۔

پروفیسر نکولا پگنو نے تین مزید خصوصیات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سپائیڈرمین کے سوٹ میں پہلے توبہت مضبوطی سے چپکنے کی طاقت ہونی چاہے، دوسرے چپکنے کے بعد جگہ کو چھوڑنے کی طاقت بھی رکھتا ہو اور تیسرے یہ کہ وہ سوٹ کسی حد تک خود کوصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اسی بارے میں
سپائڈر مین 3 کا ولن کون؟
22 March, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد