BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 April, 2008, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملاوی: میڈونا کے کیس میں تاخیر
پاپ گلوکارہ میڈونا
میڈونا کی ملاقات اس بچے سے دو ہزار چھ میں ایک یتیم خانے میں ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا
میڈونا کے جنوبی افریقہ کے ملک ملاوی سے ایک بچے ڈیوڈ بانڈہ کوگود لینے سے متعلق کیس کے حتمی فیصلے کی سماعت میں تاخیر کی درخواست عدالت نے قبول کر لی ہے۔

اننچاس سالہ پاپ سنگر نے ملاوی ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کی تاریخ آگے بڑھانے کی اجازت مانگی تھی کیونکہ انہیں اپنے نئے البم کی تشہیر کےسلسلے میں امریکہ جانا تھا۔

میڈونا کے نئے البم کا ایک گانا اس وقت برطانیہ کے ’سِنگلز چارٹس‘پر اول نمبر پر ہے۔

عدالت کے ایک اہلکار نےبرطانوی خبر ساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اب اس کیس کی سماعت پندرہ مئی کو ہوگی ’اگر میڈونا کے وکیل کسی اور تاریخ کی درخواست نہیں دیتے۔‘

ملاوی کی ایک عدالت کے حکم کے مطابق میڈونا اور ان کے شوہر گائے رِچی کو اس بچے کی تحویل کے لیے پہلے ہی عبوری ایڈوپشن کی اجازت مل گئی ہے۔

گلوکارہ میڈونا کی ملاقات اس بچے سے سنہ دو ہزار چھ میں ایک یتیم خانے میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ بچہ میڈونا اور ان کے شوہر اور فلمی ہدایت کار گائے رچی کے ساتھ لندن میں رہ رہا ہے۔

اس بچے کو گود لینے کے اعلان کے بعد گزشتہ سال میڈونا پر کئی افراد نے سخت تنقید کی تھی جس کے بعد معاملہ انتہائی متنازع بن گیا تھا۔

میڈونا نے بچے کوگود لینے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں میڈیا پر اس معاملے کو متنازعہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیا ہے۔

میڈونا اپنی فلاحی تنظیم ’رائزنگ ملاوی‘ کے ذریعے چھ یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہیں اور وہ ملاوی کے دارالحکومت کے باہر ایک گاؤں میں چالیس ہزار بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ بھی بنوا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد