BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاپ سٹار میڈونا ممبئی کے دورے پر

میڈونا
محافظوں کی ٹیم میڈیا کو میڈونا سے دور رکھنے کے لیے ہمہ وقت ساتھ تھی
پاپ گیتوں کی ملکہ گلوکارہ میڈونا کے پرستار بالی وڈ سٹارز سنجے دت اور جان ابراہام نے اس ہوٹل میں ان سے ملاقات کی جہاں میڈونا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شام کا کھانا کھانے پہنچیں تھیں۔

ممبئی میں اپنے قیام کے دوسرے روز میڈونا جب افغان چرچ میں دعا میں شامل ہونے کے بعد ایک ہوٹل میں کینڈل لائٹ ڈنر کرنے پہنچیں تو وہیں قریب ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف سنجے دت اور جان ابراہام خود کو روک نہیں سکے۔ دونوں نے میڈونا سے ملاقات کی اور چند منٹ ان کے ساتھ گزارے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل کے مالک نے میڈونا کو بتایا کہ سنجے بالی وڈ کے سپر سٹار ہیں۔ سنجے نے میڈونا کو بتایا کہ وہ شروع سے ہی ان کے گانے سنتے رہے ہیں اور ان کے بڑے پرستار ہیں۔ جان نے ساتھ میں ڈنر کیا۔

انتالیس سالہ میڈونا منگل کی صبح ممبئی پہنچیں۔ پہنچتے ہی انہوں نے سمندر کنارے پوش تاج محل ہوٹل میں آرام کرنے کی بجائے ممبئی کے قلابہ علاقہ کی

نئے سال کا جشن
 میڈونا نے اس سال کا جشن منانے کے لیے انڈیا کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے مبمئی آنے سے قبل راجستھان کے محلوں میں چند دن گزارے
جھگی جھونپڑیوں کا دورہ کرنا پسند کیا۔ان کے ساتھ ان کے شوہر گے رچی، سکرپٹ رائٹر گریگوری ڈیوڈ رابرٹس اور لندن میں ان کے ٹرینر جیمز ڈی سلوا تھے۔

میڈونا کے ذاتی محافظوں اور ممبئی پولیس کی ایک ٹیم میڈیا کو ان سے دور رکھنے کے لیے ہمہ وقت ساتھ تھی۔

میڈونا نے جھونپڑ پٹی کا دورہ کرنے کے بعد ممبئی میں جنوبی ہند کے کھانوں کے ایک عام ہوٹل ’سوربھ‘ میں ڈوسا کھایا۔

ڈوسا کھانے کے بعد میڈونا ممبئی کے مشہور ’چور بازار‘ پہنچیں۔ تنگ اور گنجلک گلیوں کی دھول مٹی میں اترنے کے بجائے میڈونا نے اپنی کار میں ہی بیٹھے رہنا مناسب سمجھا۔

اس پورے سفر میں فلم شانتارام کے رائٹر رابرٹس اور ڈی سلوا ان کے رہنماء تھے۔

میڈونا نے کھانوں کے ایک عام ہوٹل ’سوربھ‘ میں ڈوسا کھایا

بدھ کے روز میڈونا نے چرچ جانے کی خواہش ظاہر کی اور ممبئی کے قدیم چرچوں میں سے ایک افغان چرچ میں انہوں نے عبادت کی۔ دوپہر کے کھانے میں انہوں نے ممبئی کی مشہور سیوپوری کھائی۔ شام کو ممبئی کے معمولی نہیں بلکہ جنوبی ممبئی کے ایک پوش ہوٹل میں ڈنر کیا۔

میڈونا نے اس سال کا جشن منانے کے لیے انڈیا کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے مبمئی آنے سے قبل راجستھان کے محلوں میں چند دن گزارے۔

میڈونا’ہنگامے پر حیران ‘
میڈونا نے بچہ گود لینے کے تنازعے پر بات کی ہے
میڈونامیڈونا شو
صلیب کا سین حذف کر دیا
میڈوناگائے گی دنیا گیت میرے
میڈونا کا نیا البم ایک بار پھر ڈانس فلور پر
مشہور پاپ گلوکارہ میڈوناانگلستان میرا گھر ہے
میڈونا برطانوی دیہاتی طرزِ زندگی کی دلدادہ
اسی بارے میں
میڈونا دیوارگریہ کی زیارت پر
19 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد