’میرا گھر امریکہ نہیں انگلستان ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور پاپ گلوکارہ میڈونا برطانوی دیہاتی طرزِ زندگی کی دلدادہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی جریدے ’ووگ‘ کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے بجائے انگلستان کو اپنا گھر تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا ’میں انگلستان سے محبت کرتی ہوں اور یہیں رہنا چاہتی ہوں۔ یہ ملک مجھے امریکہ سے زیادہ اپنا گھر لگتا ہے‘۔ میڈونا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو ایشکومب میں ایک ہزار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ان کی جاگیر بہت پسند ہے۔
میڈونا کی یہ جاگیر ڈورسٹ اور ولٹ شائر کاؤنٹیوں کی سرحد پر واقع ہے۔ میڈونا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جاگیر پر شکار کھیلتی ہیں، مچھلیاں پکڑتی ہیں، گھڑ سواری کرتی ہیں اور اپنی مرغیوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ’ میرے لیے ایشکومب کئی طریقے سے میرا اور میرے خاوند کا عکس ہے کیونکہ یہ ہمارے ارادوں کی پختگی کا مظہر ہے‘۔ ’ووگ‘ کے اگست کے شمارے میں میڈونا، ان کے ہدایت کار شوہر گائے رچی اور ان کے دو بچوں آٹھ سالہ لاڈرس اور چار سالہ روکو کی تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||