’میڈونا پر نظر رکھی جائے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں وکلاء امریکی پاپ سنگر میڈونا کے کانسرٹ کا تجزیہ کریں گے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا ایک گانے کے دوران حضرت عیسٰی کی تصلیب کی نقل اتارنے سے توہین مذہب کا کوئی پہلو نکلتا ہے یا نہیں۔ میڈونا اپنے کانسرٹس کے سلسلے میں کئی ممالک کے دورے پر ہیں اور بیشتر ممالک میں گانے کے دوران اس انداز میں صلیب کے استعمال پر تنقید کی گئی ہے۔ اپنے ایک گانے ’لیو ٹُو ٹیل‘ کے دوران انہوں نے خود کو شیشے سے بنی ایک صلیب پر لٹکایا گی اور کانٹوں سے بنا تاج سر پر پہنا۔ اتوار کو وہ روم میں ویٹیکن سے محض چند کلو میٹر کی مسافت پر واقع اولپمک سٹیڈیم ڈیزلڈورف میں تقریبا پچھہتر ہزار افراد کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی جس کے بعد ان کا رخ برطانیہ کی طرف ہوگا۔ میڈونا کا کہنا ہے کہ یہ گانا امداد کے لیئے ایک اپیل کا حصہ ہے تاہم مذہبی حلقوں نے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ کیتھولک پادریوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس عمل سے مذہب کی توہین کا پہلو نکلتا ہے۔ پوپ بینیڈکٹ کے ایک مشیر کارڈینل ارسیلیو تونینیو میڈونا کے اس عمل کی مخالفت کرنے والوں میں سرفہرست ہیں اور ان کے مطابق ’میڈونا کی پوپ کے شہر میں پرفارمنس اور ان کا یہ عمل توہین مذہب اور تاج کی بے حرمتی ہے‘۔ روم میں یہودی اور مسلمان رہنماؤں نے بھی تصلیب کی اس طرح سے نقل اتارنے کے عمل کی مذمت کی ہے۔ میڈونا کے ترجمان نے تنقید کے جواب میں پوپ بینی ڈکٹ کو میڈونا کی پرفارمنس کو بذات خود دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ ان کے مطابق پوپ اس شو میں میڈونا کی پرفارمنس سے یقینًا محظوض ہوں گے اور انہیں سراہیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کیتھولک پاپ سٹار میڈونا پر کیتھولک فرقے کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ 1989 میں بھی ان کے ایک گانے ’لائیک اے پرئیر‘ کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔ |
اسی بارے میں میڈونا: ویزکلارک کی حمایت10 January, 2004 | فن فنکار نہیں نہیں میڈونا، اتوار کو نہیں 09 April, 2004 | فن فنکار اسرائیل میں میڈونا کی زیارت16 September, 2004 | فن فنکار میڈونا دیوارگریہ کی زیارت پر19 September, 2004 | فن فنکار میڈونا ٹور ٹاپ ٹین میں سرفہرست14 December, 2004 | فن فنکار میڈونا کا ’ڈانس فلور پر اعتراف‘14 November, 2005 | فن فنکار میڈونا فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتی ہیں27 November, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||