میڈونا کا ’ڈانس فلور پر اعتراف‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میڈونا اپنی نئی البم کے ساتھ دوبارہ ڈانس فلور کی طرف رواں دواں ہیں۔ اس البم کا نام (confession on a dancefloor)’ڈانس فلور پر اعتراف‘ ہے جو پیر کو ریلیز کی گئی، اسے میڈونا کے بائیس سالہ کیرئر میں بہترین پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس البم نے میڈونا کی پچھلی ناکامیوں کی یاد مٹا دی ہے۔ کیا وہ دوبارہ اپنے کیرئر کو تقویت دے پائیں گی یا یہ ایلبم ان کا وداعی شو ثابت ہوگا، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ ڈی جے میگزین کے فیچر ایڈیٹر کارل لوبن کا کہنا ہے کہ ’ہو سکتا ہے کہ ڈانس میوزک کے مداح میڈونا کو اس نئے روپ میں قبول نہ کریں جو ان کی اصلی زندگی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ میڈونا نے 80 کی دہائی میں نیویارک کے کلب کلچر کو اپنایا لیکن اب کئی سال ہوئے وہ اس سے باہر ہیں۔
رقص کے شوقین حضرات ایسی دھنیں پسند کرتے ہیں جو انہیں رقص کرتے وقت اچھی لگیں۔ اگرچہ کلب جانے کے شوقین فنکار کی عمر سے بے نیاز ہوتے ہیں، تاہم میڈونا اب کافی عرصے سے رسالوں اور جریدوں کے صفحات سے غائب ہو چکی ہیں۔ رسالے (smash hits)’سمیش ہِٹس‘ کے سٹاف رائٹر این ایڈی کا کہنا ہے کہ نوجوان میڈونا کو ہر گانے کی بنیاد پر پسند یا نا پسند کرتے ہیں۔ رسالے کے قارئین کا میڈونا کے پچھلے البم کی اشتہاری ویڈیو کے بارے میں ردِعمل ملا جلا تھا، جس میں 47 سالہ گلوکارہ نوجوان لڑکوں کے ساتھ فلرٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ ایڈی کا کہنا ہے ’ہمارے بہت سے قاری یہ کہتے ہیں کہ میڈونا میں اب بھی دم ہے اور وہ ابھی جوان ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں زیادہ باوقار انداز اپنا لینا چاہیے‘۔ جوان پاپ سنگر جن کی عمریں تیس سال سے زائد ہیں، میڈونا کو اپنے کام اور فیشن پر اثر انداز ہوتے ہوئے پاتے ہیں۔ لیکن نوجوانوں کے یہاں ان کے لیے وہ جذبہ نہیں ہے۔
میڈونا کے سب سے بڑے مداح ہم جنس پرست رہے ہیں۔ ان کے رسالے (Axm) کے مطابق اس پسندیدگی کی وجہ میڈونا کا تیزی سے بدلتا ہوا انداز اور انکی فیشن اور موسیقی کے بدلتے اطوار پر گہری نظر ہے۔ ایڈیٹر میٹ مائلم کا کہنا ہے ’ بہت سے ہم جنس پرست اپنے ماضی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں اور میڈونا ہر چھ ماہ بعد ایک نئے انداز سے سامنے آتی ہیں۔ ان کے یہ مداح بہت ہی رحم دل ہیں اور وہ ان کی ہر چیز کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں‘۔ اس لیے یہ بات قابلِ فہم ہے کہ میڈونا اپنی پچھلی البم ’امریکن لائف‘ کی ناکامی کے بعد اب دوبارہ اپنی توجہ ہم جنس پرست مداحوں کی جانب مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
ایڈی کا کہنا ہے ’ میڈونا اپنے آپ کو اب بھی جوان سمجھتی ہیں اور میرے خیال میں وہ اپنے آپ کو ڈانس میوزک تک محدود نہیں رکھیں گی بلکہ کچھ عرصہ کے بعد کسی نئی چیز کے ساتھ سامنے آئیں گی‘۔ | اسی بارے میں 'ورجن آن دی راک' عام نمائش پر15 October, 2005 | فن فنکار گلوکارہ زرینہ بلوچ انتقال کر گئیں 26 October, 2005 | فن فنکار پاکستانی ٹی وی پر بھارتی اداکار07 November, 2005 | فن فنکار ’دی میسج‘ کے پروڈیوسر ہلاک11 November, 2005 | فن فنکار نیشنل ڈانس فاؤنڈیشن کا منصوبہ14 November, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||