پاکستانی ٹی وی پر بھارتی اداکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فن فنکاروں کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ جب بولی وڈ میں پاکستانی اداکارہ نے مہیش بھٹ کی فلم ’نظر‘ کے ذریعہ پہلا قدم رکھا تو دونوں ممالک میں اس کی کافی شہرت ہوئی لیکن اس کے برعکس پاکستانی ٹی وی سیریلز میں بھارتی ٹی وی فنکاروں کی روز بروز بڑھتی شمولیت اور مقبولیت کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔ یہ فنکار خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں کیونکہ انہیں قانونی طور پر پاکستانی شائقین کے گھروں تک پہنچنے کا موقع مل گیا ہے جبکہ آج بھی بولی وڈ فلموں کی نمائش پر قانونی پابندی ہے۔ جوہی پرمار، آمنہ شریف، نوشین علی سردار، امن ورما اور پریکشت ساہنی ایسے چند نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے اور یہ سیریل پاکستان کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں بھی کافی مقبول ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی فنکاروں کو پاکستانی ٹی وی سیریل میں کام کرنے کا پہلا موقع ’انا‘ سے ملا۔ اس میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ نوشین علی سردار، آمنہ شریف، پریکشت ساہنی اور کونیکا تھیں۔ سیریل ’جیو‘ ٹی وی کے لیے پاکستان کے اداکار اور فلمساز ہمایوں سعید نے تیار کیا تھا۔ انا کافی مقبول ہوا اور اس نے کئی ایوارڈ حاصل کیےاس لیے ہمایوں نے ایک بار پھر اپنے سیریل ’سن لینا‘ میں آمنہ شریف اور راجیو کھانڈیلوال کو اہم کرداروں میں لیا۔
جوہی پرمار خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔ ان کا پہلا پاکستانی سیریل ’تیرے میرے عشق میں‘ تھا۔ جوہی کا کہنا ہے کہ جب انہیں یہ پہلا سیریل ملا تو وہ بہت خوش ہوئیں کیونکہ انہیں سرحد پار سے بلاوا آیا تھا۔ جوہی کے مطابق ان کا یہ سیریل اسی ماہ کے پہلے ہفتہ سے نمائش کے لیے پیش ہو گا اور اس کے پہلے ہی انہیں دوسرے سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ملی۔ جوہی اب ایک بار پھر ہمایوں سعید کے سیریل ’روکھے نینا‘ میں اہم کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ جوہی کے مطابق انہیں ’انہیں یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ پاکستان ٹی وی کے لیے کام کریں گے۔ وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ انہیں وہاں بہت پیار ملا اور لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ ایک بار پھر میں وہاں جاؤں گی۔ سیریل تیرہ ایپی سوڈ کا ہوگا اور دسمبر میں اس کی شوٹنگ شروع ہو گی۔ کہانی میں جوہی ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرے گی جسے مردوں سے نفرت ہے اور اس کی وجہ اس کی ماں ہے جسے مرد سے دھوکہ ملا تھا۔ مردوں سے نفرت کی وجہ سے وہ لڑکیوں کی طرح رہنے کے بجائے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی ہے اور پھر اس کی زندگی میں ایک ایسا مرد آتا ہے جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔ روکھے نینا میں جوہی کے ساتھ مونا واسو بھی ہیں۔ مونا اسٹار پلس کے سیریل ’ملی‘ کی ہیروئین ہیں۔ مونا کی خوشی کا سبب دوسرا ہے۔ مونا کا کہنا ہے کہ اس کے آبا و اجداد کا تعلق اسلام آباد کے قریب ایک گاؤں واسو سے ہے اور پاکستان سے اسی لیے اسے ایک لگاؤ سا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کے تبادلوں کے باوجود پاکستان اور بھارت میں ایک دوسروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے۔ پاکستانیوں میں بھارتی فلموں کا کریز ہے اور لوگ غیر قانونی طور پر گھروں میں سی ڈی اور ڈی وی ڈی لا کر فلمیں دیکھتے ہیں لیکن ٹی وی اسٹار اس معاملہ میں خوش قسمت ثابت ہوئے کہ ان کے سیریل قانونی طور پر لاگوں کے گھروں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پی ٹی وی پر دو نئے ڈرامے08 November, 2003 | فن فنکار پی ٹی وی: لاہور میں ایوارڈ تقریب15 October, 2003 | پاکستان کشمیر ٹی وی، قرآن ٹی وی04.09.2003 | صفحۂ اول ڈرامہ پروڈیوسر ہارون رِند انتقال کر گئے 03.07.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||