نیشنل ڈانس فاؤنڈیشن کا منصوبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی مشہور کتھک ڈانسر نگہت چوہدری نے نیشنل ڈانس فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نگہت چوہدری نے پیر کی شام کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں فاؤنڈیشن کے سینٹر قائم کئے جائینگے جن کا ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس کی تربیت کے لیے نصاب تشکیل دیا جائیگا۔ فاؤنڈیشن کی قیام کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’ہمارے پاس ایسا کوئی بھی ادارہ موجود نہیں ہے جس میں ڈانس کی تربیت دی جاتی ہو۔ ایسے ادارے کی شدید ضرورت ہے۔ جس وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے‘۔ نگہت نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی رقص کو پذیرائی نہیں ملتی حالانکہ یہ بہت ہی مقبول ہونا چاہیے۔ بھارت کی ثقافت بھی ڈانس کی وجہ سے متعارف ہوئی ہے۔ نگہت چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے دھمکیاں ملی تھیں مگر میں نے ملک نہیں چھوڑا اور نہ ہی اب چھوڑنے کا ارادہ ہے۔ ’میں پاکستان کے انتہا پسندی والے تاثر کو ختم کرنا چاہتی ہوں اور اس کا وقار بلند کرنے کی خواہشمند ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ اس ادارے کو بین الاقومی سطح پر پذیرائی مل سکے‘۔ انہوں نے حدیقہ کیانی کی جانب سے زلزلے سے متاثر بچے کو گود لینے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ہمت دی تو وہ بھی ایسا کرینگی۔ اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں پر انہوں نے نارضگی کا اظہار کیا جس میں کہا گیا تھا کہ حدیقہ نے جس بچے کو گود لیا ہے وہ ناجائز ہے۔ نگہت چوہدری نے کہا کہ بچہ اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ ’اس کو خدا نے بنایا ہے۔ اس کا کوئی قصور نہیں ہے‘۔ | اسی بارے میں موریکو، کراچی اور کتھک 01 July, 2004 | فن فنکار ’سالسا‘ ایک شوخ اور منفرد رقص22 April, 2005 | فن فنکار نرگس کون ہے؟23 April, 2004 | فن فنکار مصری بیلی ڈانس کو بحران کا سامنا 31 March, 2005 | فن فنکار رقص بھری ’سی ڈیاں‘23 May, 2004 | فن فنکار کراچی: ملائکہ کی’چھیاں چھیاں‘05 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||