نرگس کون ہے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لالی وڈ کی فلم نگری نرگس کے لئے نئی نہیں ہے کیونکہ ان کی والد فلم انڈسٹری کے معروف ساؤنڈ ریکارڈسٹ ادریس بھٹی ہیں جبکہ ان کی والدہ بلو کے کریڈٹ میں بھی متعدد ہٹ فلمیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی اداکارہ ہیں۔ وہ بچپن میں اپنی والدہ کے ساتھ فلم سٹوڈیو جایا کرتی تھیں۔ ان حالات میں ان کے لئے فلموں میں دلچسپی لینا ایک لازی امر تھا۔ ان کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے سن انیس سو بانوے میں فلم ناگن سپیرا میں ہیروئین کے رول کی پیش کش ہوئی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس فلم میں محمد افضل ریمبو ان کے مقابلے میں ہیرو تھے۔ بعد میں انہوں نے جنت، سالا بگڑا جائے، عروسہ، لیلیٰ، آج کی لڑکی، انسانیت، اولاد کی قسم، وارث، میڈم رانی، دشمن زندہ رہے، دیور دیوانے، دنیا دیکھے گی، چلتی کا نام گاڑی، کرسی اور قانون، کڑی منڈا راضی، چوریاں، لونگ دا لشکارا، کندن اور یار چن ورگا جیسی فلموں میں کام کیا۔
جب نرگس فلم انڈسٹری میں وارد ہوئیں تو اس وقت وہاں انجمن اور ریما کا راج تھا۔تاہم نرگس کی اصل حریف ریما تھیں۔ نرگس نے ریما کےخلاف فن کی جنگ بہت جلد جیت لی اور مختصر عرصے میں ریما سے آگے جا نکلی۔ وہ گزشتہ سال ہی کینیڈا میں ڈیڑھ سال گزارے کے بعد نرگس پاکستان واپس آئی ہیں لیکن گوجرانوالہ میں ایک شو کے دوران اسے پولیس کے ہاتھوں رسوا ہونا پڑا۔ اس پر عریانی اور لچر ڈانس کا الزام لگا کر حوالات میں بھیج دیا گیا۔
انہوں نے حال ہیں میں کئی وڈیو سی ڈی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جو پاکستان اور بیروں ملک بہت مقبول ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||