’دی میسج‘ کے پروڈیوسر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردن بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے فلم ’دی میسج‘ کےپروڈیوسر مصطفٰی العقاد جاں بحق ہو گئے۔ وہ ’ہیلووین فلمز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر تھے۔ مصطفٰی ایک ہدایتکار بھی تھے۔ وہ عمان کے ان تین ہوٹلوں میں سے ایک میں مقیم تھے، جو بدھ کے روز بم دھماکوں کا شکار ہوئے۔ عربی ٹیلیوژن چینلز کے مطابق مصطفٰی جمعہ کے روز ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اس کمپنی کی تمام فلمیں انہوں نے بنائیں۔ پیغمبرِاسلام کی زندگی پر بننے والی انگریزی فلم ’دی میسج‘ (The Message) کے ہدایتکار بھی تھے۔ ان کی بیٹی ریما عقاد مونلا بھی ان دھماکوں میں ہلاک ہو گئی۔ اس کی عمر 34 برس تھی۔ مصطفٰی امریکی شہری تھے اور لبنان میں رہتے تھے۔ وہ عمان میں ایک شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ فلم ’ہیلووین‘ 1978 میں ریلیز کی گئی اور اس نے خوفناک فلموں میں بے مثال نام پیدا کیا۔ اب تک اس سلسلے کی کئی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جن میں آخری 2000ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ’دی میسج‘ اسلام کے ابتدائی ایام کے بارے میں بنائی گئی تھی۔ اسے 1976 میں ریلیز کیا گیا۔ اس میں اینتھونی کوئن نے پیغمبرِ اسلام کے چچا کا کردار ادا کیا تھا۔ العقاد کے لیے اس فلم کی شوٹنگ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس میں دیکھنے والوں کو نہ ہی مرکزی کردار کو دیکھنا تھا اور نہ ہی اس کی آواز سننا تھی، کیونکہ اسلام میں نبی کی تصویر بنانا منع ہے۔ العقاد 1935 میں شام میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1981 میں فلم ’لائن آف دی ڈیزرٹ‘ کی ہدایت کاری بھی کی۔ اس فلم میں کوئن نے نو آبادیاتی قبضے کے خلاف لڑنے والے لیبیا کے حریت رہنما عمر مختار کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ 1980 کے عشرے کے وسط میں بننے والی فلموں ’فری رائڈ‘ اور ’اپوائنٹمنٹ وِد فِئیر‘ کے بھی پروڈیوسر تھے۔ | اسی بارے میں اردن میں بم دھماکے ، 67 ہلاک09 November, 2005 | آس پاس اردن میں دھماکے: ویڈیو رپورٹ09 November, 2005 | آس پاس عمان: 56 ہلاک، سوگ کا اعلان10 November, 2005 | آس پاس اردن کے حملے، القاعدہ کا دعویٰ10 November, 2005 | آس پاس اردن میں خصوصی دعائیں، مظاہرے11 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||