اردن میں بم دھماکے ، 67 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردن کے دارلحکومت عمان میں کئی ہوٹلوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم ستاون افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کا نشانہ بننے والے ہوٹلوں میں گرینڈ حیات ، ریڈیسن اور ڈیز ان شامل تھے جہاں تقریباً ایک ہی وقت پر یہ دھماکے کئے گئے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ خود کش حملے تھے۔ ریڈیسن ہوٹل میں ہونے والا حملہ ایک ہال میں ہوا جہاں اس وقت شادی کی ایک تقریب میں ڈھائی سو کے قریب افراد جمع تھے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کیرولائن ہاؤلی کا، جو گرینڈ حیات میں قیام پذیر تھیں، کہنا ہے کہ یہ بم بظاہر ہوٹل کی لابی میں پھٹا۔ دھماکے کے وقت ہوٹل کاروباری افراد اور مغربی باشندوں سے بھرا ہوا تھا۔ نامہ نگار کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور موقع پر کئی شدید زخمی افراد کو دیکھا گیا۔ ہماری نامہ نگار کے مطابق دھماکوں سے پہلے ان ہوٹلوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا معیار بظاہر بہت اچھا نہیں تھا۔ اردن میں بی بی سی کے نامہ نگار جان لائین کا کہنا ہے کہ ملک میں اس طرح کی کارروائی کے ہونے کا خدشہ ظاہر کافی عرصے سے ظاہر کیا جارہا تھا۔ نامہ نگاروں کے مطابق اردن جو مشرق وسطٰی میں امریکہ کا حامی ہے اکثر شدت پسندوں کا نشانہ رہا ہے۔ | اسی بارے میں اردن کی ملکہ رانیہ مظفرآباد میں29 October, 2005 | پاکستان جہازحملے میں ملوث گرفتار21 August, 2005 | آس پاس امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ19 August, 2005 | آس پاس اردن کے سفیر کی عراق واپسی 21 March, 2005 | آس پاس عراقی اردنی سفارتی تعلقات خراب21 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||