BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 August, 2005, 03:38 GMT 08:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جہازحملے میں ملوث گرفتار
امریکی جہاز یو ایس ایس اشلینڈ
میزائل سے ایک اردن کا ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
اردن کی فوجی بندرگاہ عقبہ پر لنگرانداز امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک عراقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اردن کی پولیس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص ان لوگوں میں شامل تھا جن کی امریکی بحری جہازوں پر راکٹ داغنے کے سلسلے میں تلاش کی جارہی تھی۔

جمعہ کو ہونے والے اس حملے میں امریکی بحری جہاز تو بچ گئے لیکن اردن کا ایک سپاہی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

یہ میزائل امریکی جہاز یو ایس ایس اشلینڈ کے اوپر سے ہوتا ہوا گزرا اور قریب واقع گودام کی چھت پر جا گرا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک اردنی سپاہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

اس حملے کے کچھ دیر بعد ایک اور میزائل داغا گیا۔ یہ میزائل بھی اردن کی بری حدود سے داغا گیا تھا۔ اس میزائل کا نشانہ اسرائیل کے قریبی علاقے ایلیٹ کا ایک ہوائی اڈہ تھا۔

عقبہ اور ایلیٹ ایک دوسرے سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں اورتفریحی مقام بحیرہ احمر کی شمالی سرحد پر واقع ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد