بحری جہاز میں آگ، 15 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گھانا کی اہم بندرگاہ تیما میں ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم پندرہ افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے لیکن آگ کی وجہ سے بندرگاہ پر اب بھی گہرے دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ آگ جہاز کی مرمت کے مرحلے میں ویلڈنگ کے کام کے دوران لگی۔ آگ سے یونانی جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ دو افراد نے جہاز سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ بندرگاہوں کے وزیر کرسٹوفر امیو اکمفی نے کہا ہے کہ نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان میں سے چار کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ آگ کی وجہ سے تیما آئل رفائنری کی پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے اور رفائنری بند کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||