’دولت میں شرکت بڑھائی جائے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر کی دنیا کے ارب پتی امریکی بل گیٹس نے دنیا بھر کے امیر ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دولت میں ترقی پذیر ملکوں کی شرکت کو مزید بڑھائیں۔ بل گیٹس سویٹزر لینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیماریوں کے بہتر علاج کی تلاش کے لیے وسائل مہیا کیے جائیں تو افریقہ ہی میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے زیادہ دولت مند اور مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کی اس اپیل کا مقصد دولت مند ملکوں کو شرمندہ کرنا ہے۔ بی بی سی کو ڈاووس میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس فورم میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہیں اور اس کا مقصد عالمی سطح پر موجود عدم مساوات کو نمایاں کرنا ہے۔ بل گیٹ نے برطانیہ کے بعد فورم سے خطاب کیا۔ برطانیہ نے اس فورم میں ملیریا کے خاتمے کے لیے پچاسی ملین یعنی آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی مزید رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا جب کہ بل گیٹس نے انجکشنں کی تقسیم کے لیے اپنی طرف سے سات سو پچاں ملین یعنی پچھتر کروڑ ڈالر کی رقم دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||