مارگریٹ تھیچر کے بیٹے کو سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے بیٹے مارک تھیچر کو گنی بساؤ میں ہونے ناکام بغاوت میں مدد کرنے کا اعتراف جرم کے بعد قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مارک تھیچر کے اعتراف جرم کے بعد ان کو پانچ لاکھ ڈالر جرمانہ لیکن چار سال قید کی سزا کا اعلان کیا گیا۔ مارک تھیچر کی قید پر عمل درآمد معطل رہے گا۔ مارک تھیچر جنوبی افریقہ کی ایک کاروباری شخصیت جانے جاتے ہیں ، پر الزام تھا کہ انہوں نے تیل کی دولت سے مالا مال وسطی افریقی ملک گنی بساؤ میں ہونے والی بغاوت میں ملوث تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جو کسی بھی بیرون ملک فوجی کارروائی میں بلا اجازت ملوث ہونے پر پابندی لگاتا ہے۔ مارک تھیچر نے پلی پارگین کی درخواست میں اقرار کیا ہے کہ انہوں نے باغیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا تھا۔ مارک تھیچر کا کہنا ہے کہ انہیں شروع میں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ہیلی کاپٹر کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مارک تھیچر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ہوائی ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جانا تھا۔البتہ بعد میں ان کو پتہ چلا کہ اس ہیلی کاپٹر کو گنی میں باغی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا ہے۔ مارک تھیچر نے اس فیصلے کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے خاندان کے افراد سے ملیں گے۔ گنی بساؤ میں چودہ غیر ملکیوں پر صدر نیوڈورو اوبی آنگ نوگئیما کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||