 |  لیبیا کی تیل اور گیس کمپنی |
لیبیا کی قومی تیل کمپنی نے تیل اور گیس کی دریافت کے لیے اجازت ناموں کا کھلا نیلام منعقد کیا ہے جس میں پندرہ میں سے گیارہ لائسنس امریکی کمپنیوں کو دیے گئے ہیں۔ اس کے معنی ہیں کہ امریکی کمپنیاں جن میں آکسیڈنٹل اور شیوران ٹیکساکو جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں بیس برس سے زیادہ عرصے میں پہلی بار لیبیا واپس پہنچ رہی ہیں۔ یورپی تیل اور گیس کی کمپنیوں کو ایک بھی لائسنس نہیں دیا گیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ لیبیا جہاں افریقہ میں سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیں بین الاقوامی پابندیاں اٹھنے کے بعد بھاری بیرونی سرمایہ کاری کی جستجو کر رہا ہے۔ لیبیا میں یومیہ سولہ لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ |