BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبیا: بھاری قیمت

معمر قذافی
لبیا کو زر تلافی کے دو اعشاریہ سات ارب ڈالر ادا کنے ہوں گے

لیبیا سے پابندیاں اٹھائے جانے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ملک طویل عرصے کے بعد بین الاقوامی تنہائی سے باہر آیا ہے۔

عراقی صدر صدام حسین کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کے پس منظر میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کرنل معمر قذافی خوش قسمت ہیں۔

اب ان پابندیوں کے اٹھائے جانے سے لیبیا بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرسکے گا۔ تاہم امریکہ کی جانب سے لیبیا پر اقتصادی پابندیاں عائد رہیں گی۔

امریکہ اب بھی لبیا پر دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں حقوقِ انسانی کی بگڑتی صورتحال، حکومت کے غیر جمہوری رویہ، دہشتگردی کی سرپرستی کی تاریخ اور وسیع تباہی کے ہتھیار بنانے کی کوششوں پر تشویش کا شکار ہیں۔

لیبیا تیل کی پیداوار کے لحاظ سے ساتواں بڑا ملک ہے۔ تاہم گزشتہ دس برسوں سے زیادہ تک برقرار رہنے والی پابندیوں سے اس کی اقتصادی حالت بہرحال متاثر ہوئی ہے۔

لاکربی کے واقعہ کے حوالے سے لیبیا کو دو سو ستر خاندانوں میں دو عشاریہ سات ارب ڈالر بطور زر تلافی ادا کرنا ہوں گے۔

اگر اگلے چھ ماہ میں امریکہ نے لیبیا پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو لیبیا اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد