BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 October, 2004, 16:44 GMT 21:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی یونین نےلیبیا پر پابندیاں اٹھالیں
معمر القذافی نے وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے
معمر القذافی نے وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے
یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے لیبیا پر برسوں سے لگی ہوئی اقتصادی اور اسلحہ کی پابندیاں اٹھالی ہیں۔

اٹلی نے یورپی یونین کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی کہ لیبیا کے خلاف اسلحہ کی پابندی ختم کر دی جائے تاکہ اٹلی سے لیبیا کو جدید ٹیکنالوجی بھیجھی جاسکے اور غیر قانونی تارکین وطن کو اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اٹلی آنے سے روکا جا سکے۔

یورپی یونین اور امریکہ نے لیبیا کے خلاف دہشت گردی کی امداد کرنے کے الزام میں 1986 میں اسلحہ کی پابندیاں لگائیں تھیں۔ اقوام متحدہ نے 1988 میں ایک امریکی ہوائی جہاز کو لاکربی، سکاٹ لینڈ میں گرانے کی الزام میں لبیا کے خلاف 1992 میں اقتصادی پابندیاں لگائیں تھیں۔

لکسمبرگ میں آج یورپی یونین کے وزراء خارجہ لیبیا کے خلاف اقتصادی پابندی اٹھانے کے سلسلے میں ملے اور ایک قدم آگے جا کر انہوں نے اسلحہ کے خلاف بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

اس بارے میں یورپی یونین کے سفیروں نے 22 ستمبر کو ہی لیبیا کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

اٹلی چاہتا ہے کہ لیبیا اپنے ساحل پر گشت کرے تاکہ اس جانب سے اٹلی آنے والے سینکڑوں غیرقانونی وطن کو روکا جساکے۔ اس عمل کے لئے اٹلی چاہتا ہے کہ لبیا کی تکنیکی مدد کی جائے۔

امریکہ نے بھی پچھلے مہینے لبیا کے خلاف پابندیاں اٹھا لی تھیں۔ ایسا اس وقت ممکن ہوا تھا اب لیبیا نے جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ کرنل قذافی کے ہتھیار نہ بنانے کے فیصلے کی وجہ سے واشنگٹن نے لبیا کے خلاف پابندیاں اٹھا لی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد