BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 September, 2004, 08:45 GMT 13:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیبیا پر امریکی پابندیاں ختم
کرنل معمر قذافی
لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی
امریکی صدر جارج بش نے امریکہ کی طرف سے لیبیا پر لگائی گئی تجارتی پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ اقدام لیبیا کی جانب سے وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بیشتر پابندیاں اپریل میں اس وقت معطل کر دی گئیں تھیں جب لیبیا نے ہتھیاروں کا منصوبہ ترک کرنےکا اعلان کیا تھا۔

لیبیا سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انیس سو اٹھاسی میں امریکی ایئر لائن پین ایم کی فلائٹ ایک سو تین کو لاکربی پر بم سے اڑانے کے واقعہ کے متاثرین کو ہرجانے میں ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔

تاہم امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے حوالے سے لیبیا پر عائد کردہ متعدد پابندیاں اب بھی برقرار ہیں۔

لیبیا لاکربی میں امریکی جہاز کو بم سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ اس نے دھمکی دی ہے اگر بدھ تک پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو واقعہ کے متاثرین کو ہرجانے کی رقم ادا نہیں کرے گا۔

امریکی صدر جارج بش نے باضابطہ طور پر تمام پابندیاں ختم کر دیں تھیں جن سے تجارت، شہری ہوا بازی اور لیبیا سے تیل کی درآمد متاثر ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ امریکہ میں موجود لیبیا کے منجمند اثاثوں کو واگزار کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’یہ قدم لیبیا کی ان کوششوں کے جواب میں اٹھایا ہے جو اس نے ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی برادری کی تشویش دور کرنے کے سلسلے میں کی ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد