 |  لیبیا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کا امکان |
لیبیا نے انیس سو چھیاسی میں برلن کے ایک نائٹ کلب میں بم دھماکے کا شکار ہونے والے جرمن اور ترک شہریوں کو تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان ہے۔ جرمنی کی ایک عدالت نے تین سال قبل جرمنی میں لیبیا کے سفارتخانے کے تین سابق اہلکاروں کو اور ان میں سے ایک کی بیوی کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ جرمنی کے شہر برلن کے نائٹ کلب لا بیل میں ہونے والے اس دھماکہ میں دو امریکی اہلکار اور ایک ترک خاتون ہلاک اور تقریباً دو سو تیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ لیبیا کے اس اعلان سے اس کے اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی اور امدادی روابط کی بحالی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ |